Recitation

Next: 17_79


Arabic

أَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ لِدُلُوكِ ٱلشَّمۡسِ إِلَىٰ غَسَقِ ٱلَّيۡلِ وَقُرۡءَانَ ٱلۡفَجۡرِۖ إِنَّ قُرۡءَانَ ٱلۡفَجۡرِ كَانَ مَشۡهُودٗا


Urdu

نماز قائم کرو زوال آفتاب سے لے کر اندھیرے تک اور فجر کے قرآن کا بھی التزام کرو کیونکہ قرآن فجر مشہود ہوتا ہے


English

Establish prayer at the decline of the sun [from its meridian] until the darkness of the night and [also] the Qur’an of dawn. Indeed, the recitation of dawn is ever witnessed


Tafsir — Bayan ul Quran

آیت کا لفظی ترجمہ یہ ہے ’’قائم رکھو نماز کو سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک‘‘۔ ان الفاظ سے بظاہر یہ نکلتاہے کہ دو پہر بعد سے لے کر رات کا اندھیرا چھانے تک مسلسل نماز پڑھی جاتی رہے۔ اس میں شک نہیں کہ خدا کی عظمت اور اس کے احسانات کا تقاضا یہی ہے کہ بندے ہر وقت اس کی عبادت کرتے رہیں۔ مگر حدیث کی تشریح نے اس عام حکم کو خاص کردیا۔ حدیث نے اس مشکل حکم کو اس طرح آسان کردیا کہ اس نے قرار دیا کہ عام اوقات میں لوگ صرف ذکر (یاد) کی حد تک خدا سے اپنا تعلق وابستہ رکھیں، اور دوپہر سے رات تک کے اوقات میں چار بار (ظہر، عصر، مغرب، عشا) اس کی عبادت کر لیا کریں۔ اسی طرح آیت کے دوسرے ٹکڑے کا لفظی ترجمہ یہ ہے— ’’اور قرآن پڑھنا فجر کا‘‘۔ اس کو بھی اگر اس کے ظاہری مفہوم میں لیا جائے تو اس کا مطلب یہ نکلے گا کہ روزانہ صبح کے تمام اوقات میں قرآن پڑھا جاتا رہے۔ مگریہاں حدیث کی تشریح نے ہمارے لیے آسانی پیدا کردی۔ حدیث کے مطابق اس حکم کا متعین مطلب یہ ہے کہ صبح کے وقت بھی ایک نماز ادا کی جائے، اور اس (پانچویں)نماز کانمایاں پہلو یہ ہو کہ اس میں قرآن کی لمبی تلاوت کی جائے۔


Connections

  • Previous: 17_77
  • Next: 17_79
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes