Recitation
Next: 18_99
Arabic
قَالَ هَٰذَا رَحۡمَةٞ مِّن رَّبِّيۖ فَإِذَا جَآءَ وَعۡدُ رَبِّي جَعَلَهُۥ دَكَّآءَۖ وَكَانَ وَعۡدُ رَبِّي حَقّٗا
Urdu
ذوالقرنین نے کہا ” یہ میرے رب کی رحمت ہے مگر جب میرے رب کے وعدے کا وقت آئیگا تو وہ اس کو پیوند خاک کر دے گا، اور میرے رب کا وعدہ برحق ہے
English
[Dhul-Qarnayn] said, “This is a mercy from my Lord; but when the promise of my Lord comes, He will make it level, and ever is the promise of my Lord true
Tafsir — Bayan ul Quran
موجودہ اشتراکی روس کے علاقہ میں قفقاز پہاڑ (Caucasus Mountains) واقع ہیں۔ ان کا سلسلہ کیسپین سمندر اور بلیک سمندر کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔ یہ اونچے اونچے پہاڑ ہیں جو یورپ اور ایشیا کے درمیان قدرتی دیوار کا کام دیتے ہیں۔ اس کوہستانی سلسلہ میں بعض مقامات پر درے تھے جن سے جنوب کے علاقہ سے یاجوج ماجوج کے وحشی قبائل شمال کی طرف آجاتے اور ایرانی مملکت کے حصہ میں غارت گری کرتے۔ یہاں پر آج بھی ایک قدیم دیوار کے آثار موجود ہیں۔ اغلب ہے کہ یہی وہ دیوار ہے جو ذوالقرنین نے حفاظتی مقصد کے تحت تعمیر کی تھی۔ دشمن کے مقابلہ میں ’’لوہے کی دیوار‘‘ کھڑی کرنا ایک ایسا کارنامہ ہے جس پر عام طورپر لوگوں میں فخر اور گھمنڈ کے جذبات پیدا ہوجاتے ہیں۔ مگر ذوالقرنین نے ایسی ناقابل تسخیر دیوار کھڑی کرنے کے بعد بھی اپنی تواضع نہیں کھوئی اس کی نظر اپنی مصنوعات پر نہیں تھی بلکہ خدا کے اختیارات پر تھی اور خدا کے مقابلہ میں کسی انسان کو کوئی زور حاصل نہیں۔