Recitation
Next: 19_51
Arabic
وَوَهَبۡنَا لَهُم مِّن رَّحۡمَتِنَا وَجَعَلۡنَا لَهُمۡ لِسَانَ صِدۡقٍ عَلِيّٗا
Urdu
اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا اور ان کو سچی ناموری عطا کی
English
And We gave them of Our mercy, and we made for them a reputation of high honor
Tafsir — Bayan ul Quran
آدمی اپنے خاندان اور اپنے گروہ کے ساتھ جیتاہے۔ ایسی حالت میں کسی شخص کو اس کے خاندان اور اس کے گروہ سے نکال دینا گویا اس کو بربادی کے صحرا میں دھکیل دیناہے۔ مگر حضرت ابراہیم کے واقعہ کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لیے دکھادیا کہ جو بندہ خالص اللہ کے لیے بے گھر کیاجائے اس کو اللہ اپنی طرف سے زیادہ اچھا گھر عطا کردیتاہے۔ جو شخص خالص اللہ کے لیے گم نامی میں ڈال دیا جائے اس کو اللہ زیادہ بڑے پیمانہ پر نیک نام بنا دیتاہے۔