Recitation
Next: 19_71
Arabic
ثُمَّ لَنَحۡنُ أَعۡلَمُ بِٱلَّذِينَ هُمۡ أَوۡلَىٰ بِهَا صِلِيّٗا
Urdu
پھر یہ ہم جانتے ہیں کہ ان میں سے کون سب سے بڑھ کر جہنم میں جھونکے جانے کا مستحق ہے
English
Then, surely it is We who are most knowing of those most worthy of burning therein
Tafsir — Bayan ul Quran
حق کو نہ ماننا جرم ہے، مگر حق کو نہ ماننے کی تحریک چلانا اس سے بھی زیادہ بڑا جرم ہے۔ جو لوگ حق کے خلاف تحریک کے قائد بنیں وہ خدا کی نظر میں بدترین سزاکے مستحق ہیں۔ان کو آخرت میں عام لوگوں کے مقابلہ میں دگنی سزا دی جائے گی۔ قرآن کے الفاظ سے اور بعض روایات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام لوگوں کو جہنم سے گزارے گا۔ یہ گزرنا جہنم کے اندر سے نہیں ہوگا بلکہ اس کے اوپر سے ہوگا۔ یہ ایسا ہی ہوگا جیسے گہرے دریا کے اوپر آدمی کھلے پل کے ذریعہ گزر جاتاہے۔ وہ دریا کی خطرناک موجوں کو دیکھتا ہے مگر وہ اس میں غرق نہیں ہوتا۔ اسی طرح قیامت میں تمام لوگ جہنم کے اوپر سے گزریں گے۔ جو نیک لوگ ہیں وہ آگے جاکر جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ اور جوبرے لوگ ہیں وہ آگے نہ بڑھ سکیں گے جہنم انھیں پہچان کر ان کو اپنی طرف کھینچ لے گی۔ اس تجربہ کا مقصد یہ ہوگا کہ جنت میں داخل کيے جانے والے لوگ خدا کی اس عظیم نعمت کا واقعی احساس کرسکیں کہ اس نے کیسی بری جگہ سے بچا کر انھیں کیسی بہتر جگہ پہنچا دیاہے۔