Recitation
Next: 21_25
Arabic
أَمِ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةٗۖ قُلۡ هَاتُواْ بُرۡهَٰنَكُمۡۖ هَٰذَا ذِكۡرُ مَن مَّعِيَ وَذِكۡرُ مَن قَبۡلِيۚ بَلۡ أَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ ٱلۡحَقَّۖ فَهُم مُّعۡرِضُونَ
Urdu
کیا اُسے چھوڑ کر اِنہوں نے دوسرے خدا بنا لیے ہیں؟ اے محمدؐ، ان سے کہو کہ “لاؤ اپنی دلیل، یہ کتاب بھی موجود ہے جس میں میرے دَور کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے اور وہ کتابیں بھی موجود ہیں جن میں مجھ سے پہلے لوگوں کے لیے نصیحت تھی” مگر ان میں سے اکثر لوگ حقیقت سے بے خبر ہیں، اس لیے منہ موڑے ہوئے ہیں
English
Or have they taken gods besides Him? Say, [O Muhammad], “Produce your proof. This [Qur’an] is the message for those with me and the message of those before me.” But most of them do not know the truth, so they are turning away
Tafsir — Bayan ul Quran
ایک خدا کے سوا دوسرے معبود فرض کرنا کسی واقعی دلیل کی بنیاد پر نہیں ہے۔ بلکہ سراسر لاعلمی کی بنیاد پر ہے۔ جو لوگ خدا کے ليے شرکاء مانتے ہیں ان کے پاس اپنے عقیدۂ شرک کے حق میں کوئی دلیل نہیں، نہ علم انسانی میں اور نہ وحی آسمانی میں۔ وہ توحید کے دلائل سن کر ان سے اعراض کرتے ہیں تو اس کی وجہ ان کا استدلالی یقین نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ صرف ا ن کا تعصب ہے۔ اپنے متعصبانہ مزاج کی وجہ سے وہ اپنے عقیدہ میں اتنا پختہ ہوگئے ہیں کہ استدلال کے اعتبار سے بے حقیقت ہونے کے باوجود وہ اس کو چھوڑ نے پر راضی نہیں ہوتے۔