Recitation
Next: 21_37
Arabic
وَإِذَا رَءَاكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا ٱلَّذِي يَذۡكُرُ ءَالِهَتَكُمۡ وَهُم بِذِكۡرِ ٱلرَّحۡمَٰنِ هُمۡ كَٰفِرُونَ
Urdu
یہ منکرین حق جب تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہارا مذاق بنا لیتے ہیں کہتے ہیں “کیا یہ ہے وہ شخص جو تمہارے خداؤں کا ذکر کیا کرتا ہے؟” اور ان کا اپنا حال یہ ہے کہ رحمان کے ذکر سے منکر ہیں
English
And when those who disbelieve see you, [O Muhammad], they take you not except in ridicule, [saying], “Is this the one who insults your gods?” And they are, at the mention of the Most Merciful, disbelievers
Tafsir — Bayan ul Quran
قریش کے معبود اکثر ان کی قوم کے اکابر تھے۔ ایک طرف اپنے ان اکابر کی خیالی عظمت ان کے ذہنوں میں بسی ہوئی تھی۔ دوسری طرف پیغمبر تھا جس کی تصویر اس وقت ایک عام انسان سے زیادہ نہ تھی۔ اس تقابل میں پیغمبر انھیں بالکل معمولی نظر آتا۔ وہ حقارت کے ساتھ کہتے کہ کیا یہی وہ شخص ہے جو ہمارے اکابر پر تنقید کرتاہے اور اکابر کے جس دین پر ہم قائم ہیں اس کو رد کرکے دوسرا دین پیش کررہا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو صرف ایک خدا کی طرف بلاتے تھے۔ مگر انھیں خدا سے کوئی دل چسپی نہیں تھی۔ ان کی تمام دل چسپیاں اپنے اکابر سے وابستہ تھیں۔ انھوں نے اپنے ان اکابر کو معبود کا درجہ دے رکھا تھا۔ آپ کی دعوت سے چوں کہ ان اکابر پر زد پڑتی تھی۔ اس ليے وہ آپ کے سخت مخالف ہوگئے۔ وہ بھول گئے کہ معبودوں کو رد کرکے آپ خدا کو پیش کررہے ہیں، نہ کہ خود اپنی ذات کو۔