Recitation
Next: 21_51
Arabic
وَهَٰذَا ذِكۡرٞ مُّبَارَكٌ أَنزَلۡنَٰهُۚ أَفَأَنتُمۡ لَهُۥ مُنكِرُونَ
Urdu
اور اب یہ بابرکت “ذکر” ہم نے (تمہارے لیے) نازل کیا ہے پھر کیا تم اِس کو قبول کرنے سے انکاری ہو؟
English
And this [Qur’an] is a blessed message which We have sent down. Then are you with it unacquainted
Tafsir — Bayan ul Quran
فرقان اور ضیاء اور ذکر جو حضرت موسیٰ کودیاگیا، یہی خدا کی طرف سے تمام پیغمبروں کو ملا تھا۔ فرقان سے مراد وہ نظریاتی معیار ہے جس کے ذریعہ آدمی حق اور باطل کے درمیان فرق کرسکتا ہے۔ ضیا سے مراد خدا کی رہنمائی ہے جو آدمی کو بے راہی کے اندھیرے سے نکال کر صراطِ مستقیم کے اجالے میں لاتی ہے۔ ذکر سے مراد یاددہانی ہے۔ یعنی چیزوں کے اندر چھپے ہوئے نصیحت کے پہلو کو کھولنا۔ تاکہ چیزیں لوگوں کے لیے محض چیزیں نہ رہیں بلکہ وہ نصیحت اور معرفت کا خزانہ بن جائیں۔ اس طرح خدا نے انسان کی ہدایت کا انتظام کیا۔ مگر خدائی ہدایت نامہ کو واقعی طورپر اپنے ليے ہدایت بنانا اسی وقت ممکن ہے جب کہ آدمی انجام کا اندیشہ رکھتا ہو۔ اس کی اندیشہ ناک نفسیات اس کو اس حد تک سنجیدہ بنا دے کہ وہ ہر دوسری چیز کے مقابلہ میں حق وصداقت کو زیادہ اہمیت دینے لگے۔