Recitation

Next: 25_7


Arabic

قُلۡ أَنزَلَهُ ٱلَّذِي يَعۡلَمُ ٱلسِّرَّ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ إِنَّهُۥ كَانَ غَفُورٗا رَّحِيمٗا


Urdu

اے محمدؐ، ان سے کہو کہ “اِسے نازل کیا ہے اُس نے جو زمین اور آسمانوں کا بھید جانتا ہے” حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا غفور رحیم ہے


English

Say, [O Muhammad], “It has been revealed by He who knows [every] secret within the heavens and the earth. Indeed, He is ever Forgiving and Merciful


Tafsir — Bayan ul Quran

منکرین بظاہر قرآن کو جھوٹی کتاب کہتے تھے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کے اس قول کا رخ پیغمبر کی طرف تھا۔ پیغمبر انھیں دیکھنے میں ایک معمولی انسان دکھائی دیتا تھا۔ ان کی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ ایک معمولی انسان ایک غیر معمولی کتاب کا مالک کس طرح ہوسکتا ہے۔ قرآن ہر قسم کے مضامین کو چھوتا ہے— تاریخی، طبیعی، نفسیاتی، معاشرتی، وغیرہ۔ مگر اس میں آج تک کسی واقعی غلطی کی نشاندہی نہ کی جاسکی۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن ایک ایسی ہستی کا کلام ہے جو کائنات کے بھیدوں کو آخری حد تک جاننے والا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو قرآن میں بھی غلطیاں ملتیں جس طرح دوسری انسانی کتابوں میں ملتی ہیں۔ یہی واقعہ قرآن کے خدائی کتاب ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ جو لوگ قرآن کے بارے میں بے بنیاد باتیں کہیں وہ بہت زیادہ جسارت کی بات کرتے ہیں۔ ایسے لوگ یقیناً خداکی پکڑ میںآجائیںگے۔ البتہ اگر وہ رجوع کرلیں تو خدا کا یہ طریقہ نہیں کہ اس کے بعد بھی وہ ان سے انتقام لے۔ خدا آدمی کے حال کو دیکھتا ہے، نہ کہ اس کے ماضی کو۔


Connections

  • Previous: 25_5
  • Next: 25_7
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes