Recitation
Next: 28_75
Arabic
وَيَوۡمَ يُنَادِيهِمۡ فَيَقُولُ أَيۡنَ شُرَكَآءِيَ ٱلَّذِينَ كُنتُمۡ تَزۡعُمُونَ
Urdu
(یاد رکھیں یہ لوگ) وہ دن جبکہ وہ انہیں پکارے گا پھر پوچھے گا “کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم گمان رکھتے تھے؟
English
And [warn of] the Day He will call them and say, “Where are my ‘partners’ which you used to claim
Tafsir — Bayan ul Quran
پیغمبر اور پیغمبر کی سچی پیروی کرنے والے داعی قیامت میں خدا کے گواہ بنا کر کھڑے کيے جائیں گے۔ جن قوموں پر انھوں نے خدا کا پیغام پہنچانے کا فرض انجام دیا تھا ان کے بارے میں وہ وہاں بتائیں گے کہ پیغام کو سن کر انھوں نے کس قسم کا رد عمل پیش کیا۔ اس دن ان لوگوں کے تمام بھروسے ختم ہوجائیں گے جنھوں نے غیر اللہ کے اعتماد پر دعوت حق کو نظر انداز کیا تھا۔ اس دن ان کا یہ حال ہوگا کہ وہ اپنی صفائی کرنا چاہیں گے مگر وہ اپنی صفائی کے لیے الفاظ نہ پائیں گے۔