Recitation
Next: 34_28
Arabic
قُلۡ أَرُونِيَ ٱلَّذِينَ أَلۡحَقۡتُم بِهِۦ شُرَكَآءَۖ كَلَّاۚ بَلۡ هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ
Urdu
اِن سے کہو، “ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی وہ کون ہستیاں ہیں جنہیں تم نے اس کے ساتھ شریک لگا رکھا ہے” ہرگز نہیں، زبردست اور دانا تو بس وہ اللہ ہی ہے
English
Say, “Show me those whom you have attached to Him as partners. No! Rather, He [alone] is Allah, the Exalted in Might, the Wise
Tafsir — Bayan ul Quran
کائنات ناقابل قیاس حد تک عظیم ہے۔ اسی کے ساتھ اس کے اندر کمال درجہ کی حکمت اور معنویت پائی جاتی ہے۔ ایسی کائنات خدائے عزیز وحکیم ہی کا کارنامہ ہوسکتی ہے۔ کوئی بھی شخص سنجیدہ طورپر یہ گمان نہیں کرسکتا کہ وہ دوسری ہستیاں اس کے خالق ومالک ہیں جن کو جدید یا قدیم انسان نے خدا کے سوا فرض کررکھا ہے۔ پھر خدا کے سوا کون ہوسکتا ہے جس کو اس کائنات میں بڑائی کا مقام حاصل ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ کائنات کا مطالعہ تمام مشرکانہ نظریات کو باطل ٹھہرا تا ہے۔ اس کائنات میں وہ تمام عقیدے بے جوڑ ثابت ہوتے ہیں جن میں ایک خدا کے سوا کسی اور کےلیے کسی قسم کی بڑائی تسلیم کی گئی ہو۔ ایسی حالت میں وہی نظریہ صحیح ہوسکتا ہے جو ایک خدا کی بنیاد پر بنے۔ جس نظریہ میں ایک خدا کے سوا کسی اور ہستی کی کارفرمائی مانی جائے وہ اپنی تردید آپ ہے۔