Recitation

Next: 36_64


Arabic

هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِي كُنتُمۡ تُوعَدُونَ


Urdu

یہ وہی جہنم ہے جس سے تم کو ڈرایا جاتا رہا تھا


English

This is the Hellfire which you were promised


Tafsir — Bayan ul Quran

موجودہ زندگی میںاچھے لوگ اور برے لوگ ایک ہی دنیا میں رہتے ہیں۔ اگلی زندگی میں دونوں کی دنیائیں الگ الگ کردی جائیں گی۔ شیطان کے بندے شیطان کے ساتھ اور رحمان کے بندے رحمان کے ساتھ۔ کوئی آدمی شیطان کے نام پر شیطان کی پرستش نہیں کرتا۔ مگر بالواسطہ طورپر غیر اللہ کا ہر پرستار دراصل شیطان کا پرستار ہے۔ کیونکہ وہ شیطان ہی کی تزئین کے تحت ایسا کررہا ہے۔ مثلاً فرشتوں اور قومی بزرگوں کی پرستش اس طرح شروع ہوئی کہ شیطان نے ان کے بارے میں جھوٹے عقیدے لوگوں کے ذہن میں ڈالے اور لوگ ان شیطانی ترغیبات سے متاثر ہو کر ان کی پرستش کرنے لگے۔ جدید تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ انسان کی کھال ایک قسم کا ریکارڈر ہے جس پر آدمی کی بولی ہوئی آوازیں مرتسم ہوجاتی ہیں اور ان کو دہرایا جاسکتاہے۔ یہ ایک نشانی ہے جو اس بات کو قابل فہم بنارہی ہے کہ کس طرح آخرت میں آدمی کے ہاتھ اور پاؤں آدمی کے احوال سنانے لگیں گے۔


Connections

  • Previous: 36_62
  • Next: 36_64
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes