Recitation
Next: 36_74
Arabic
وَلَهُمۡ فِيهَا مَنَٰفِعُ وَمَشَارِبُۚ أَفَلَا يَشۡكُرُونَ
Urdu
اور اُن کے اندر اِن کے لیے طرح طرح کے فوائد اور مشروبات ہیں پھر کیا یہ شکر گزار نہیں ہوتے؟
English
And for them therein are [other] benefits and drinks, so will they not be grateful
Tafsir — Bayan ul Quran
مویشی جانور ایک قسم کے زندہ علامت ہیں جو بتاتے ہیں کہ مادی دنیا کو اس کے بنانے والے نے اس طرح بنایا ہے کہ انسان اس کو مسخر کرکے اس کو استعمال کرسکے۔ مادی دنیا کی اسی صلاحیت کے اوپر انسانی تہذیب کی پوری عمارت قائم ہے۔ اگر گھوڑے اور بیل میں بھی وہی وحشیانہ مزاج ہو جو ریچھ اور بھیڑئے میں ہوتاہے یا لوہا اور پٹرول اسی طرح انسان کے قابوسے باہرہوں جس طرح زمین کے اندر کا آتش فشانی مادہ انسان کے قابو سے باہر ہے تو تہذیبِ انسانی کا ارتقاء ناممکن ہوجائے۔ جس خالق نے یہ عظیم احسانات کيے ہیں، انسان کو چاہيے تھا کہ وہ اسی کاشکر کرے اور اسی کا عبادت گزار بنے۔ مگر وہ دوسروں کو اپنامعبود بناتا ہے،اور جب اس کو نصیحت کی جائے تو وہ اس پر دھیان نہیں دیتا۔ یہ بلاشبہ سب سے بڑی سرکشی ہے جس کے انجام سے بچنا کسی کےلیے ممکن نہیں۔