Recitation
Next: 40_66
Arabic
هُوَ ٱلۡحَيُّ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱدۡعُوهُ مُخۡلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَۗ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Urdu
وہی زندہ ہے اُس کے سوا کوئی معبود نہیں اُسی کو تم پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص کر کے ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے
English
He is the Ever-Living; there is no deity except Him, so call upon Him, [being] sincere to Him in religion. [All] praise is [due] to Allah, Lord of the worlds
Tafsir — Bayan ul Quran
زمین پر ان گنت اسباب جمع کيے گئے ہیں۔ اس کے بعد ہی یہ ممکن ہوا ہے کہ انسان جیسی مخلوق اس کے اوپر تمدن کی تعمیر کرسکے۔ اسی طرح زمین کے اوپر جو فضا ہے ا س میں بھی بے شمار موافق انتظامات ہیں جن میں اگر معمولی فرق بھی پیدا ہوجائے تو انسانی زندگی کا نظام درہم برہم ہوجائے۔ پھر انسان کی بناوٹ اتنے اعلیٰ انداز میں ہوئی ہے کہ وہ ذہنی اور جسمانی اعتبار سے اس دنیا کی سب سے برتر مخلوق بن گیا ہے— جس خالق نے یہ سب کیا ہے اس کے سواکون اس قابل ہوسکتاہے کہ انسان اس کا پرستار بنے۔ خدا کےلیے دين کو خالص کرکے اسے پکارنا یہ ہے کہ دینی ومذہبی نوعیت کا تعلق صرف ایک اللہ سے ہو۔ اللہ کے سوا کسی سے دینی ومذہبی قسم کا لگاؤ باقی نہ رہے۔