Recitation
Next: 41_22
Arabic
وَقَالُواْ لِجُلُودِهِمۡ لِمَ شَهِدتُّمۡ عَلَيۡنَاۖ قَالُوٓاْ أَنطَقَنَا ٱللَّهُ ٱلَّذِيٓ أَنطَقَ كُلَّ شَيۡءٖۚ وَهُوَ خَلَقَكُمۡ أَوَّلَ مَرَّةٖ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ
Urdu
وہ اپنے جسم کی کھالوں سے کہیں گے “تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی؟“وہ جواب دیں گی “ہمیں اُسی خدا نے گویائی دی ہے جس نے ہر چیز کو گویا کر دیا ہے اُسی نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور اب اُسی کی طرف تم واپس لائے جا رہے ہو
English
And they will say to their skins, “Why have you testified against us?” They will say, “We were made to speak by Allah, who has made everything speak; and He created you the first time, and to Him you are returned
Tafsir — Bayan ul Quran
قرآن میں بتایا گیا ہے کہ قیامت کے دن انسان کی کھال اور اس کے اعضاء اس کے اعمال کی گواہی دیں گے۔ موجودہ زمانہ میں نطقِ جلدی (skin speech) کے نظریے نے اس کو عملی طور پر ثابت کردیاہے۔ اب یہ معلوم کیاگیا ہے کہ انسان کا ہر بول اس کے جسم کی کھال پر مرتسم ہوتا رہتا ہے۔ اور اس کو دوبارہ اسی طرح سنا جاسکتا ہے جس طرح مشینی طورپر ریکارڈ کی ہوئی آواز کو دوبارہ سنا جاتاہے۔خدا چونکہ بظاہر دکھائی نہیں دیتا اس ليے انسان سمجھتا ہے کہ خدا اس کو دیکھتا نہیں ہے۔ یہی غلط فہمی آدمی کے اندر سرکشی پیدا کرتی ہے۔ اگر آدمی جان لے کہ خدا ہر لمحہ اس کو دیکھ رہا ہے تو اس کا سارا رویہ بالکل بدل جائے۔آخرت میں خدا کے سامنے آنے کے بعد آدمی اطاعت کا اظہار کرے گا۔ مگر وہ اس کےلیے بے فائدہ ہوگا۔ کیونکہ اطاعت حالت غیب میں قابل اعتبار ہے، نہ کہ حالت شہود میں۔