Recitation
Next: 41_31
Arabic
إِنَّ ٱلَّذِينَ قَالُواْ رَبُّنَا ٱللَّهُ ثُمَّ ٱسۡتَقَٰمُواْ تَتَنَزَّلُ عَلَيۡهِمُ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ أَلَّا تَخَافُواْ وَلَا تَحۡزَنُواْ وَأَبۡشِرُواْ بِٱلۡجَنَّةِ ٱلَّتِي كُنتُمۡ تُوعَدُونَ
Urdu
جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے، یقیناً اُن پر فرشتے نازل ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ “نہ ڈرو، نہ غم کرو، اور خوش ہو جاؤ اُس جنت کی بشارت سے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے
English
Indeed, those who have said, “Our Lord is Allah ” and then remained on a right course - the angels will descend upon them, [saying], “Do not fear and do not grieve but receive good tidings of Paradise, which you were promised
Tafsir — Bayan ul Quran
انسانوں میں دو قسم کے انسان ہیں۔ ایک وہ جو شیطانوں اور جھوٹے لیڈروں کو اپنا رہنما بناتے ہیں۔ یہ لوگ دنیا میں خوب ایک دوسرے سے دوستی رکھتے ہیں۔ مگر آخرت میں صورت حال بالکل برعکس ہوگی۔ وہاں پیروی کرنے والے لوگ جب دیکھیں گے کہ ان کے جھوٹے رہنماؤں نے ان کو صرف جہنم میں پہنچایا ہے تو وہ ان سے سخت متنفر ہوجائیں گے۔ اور چاہیں گے کہ انھیں حقیر وذلیل کرکے اپنے دل کی تسکین حاصل کریں۔ دوسرے انسان وہ ہیں جو خدا کے فرشتوں کو اپنا ساتھی بنائیں۔ ایسے لوگ دنیا سے لے کر آخرت تک فرشتوں کو اپنا ہم نشین پاتے ہیں۔ فرشتے ان کے دل پر ربانی احساسات اتارتے ہیں۔ وہ مشکل حالات میں ان کو قلبی سکون عطا کرتے ہیں۔ وہ لطیف تجربات کے ذریعہ انھیں خدا کی بشارتیں سناتے ہیں۔ پھر یہی فرشتے آخرت میں ان کا استقبال کرکے ان کو جنت کے باغات میں داخل کریں گے۔