Recitation
Next: 41_40
Arabic
وَمِنۡ ءَايَٰتِهِۦٓ أَنَّكَ تَرَى ٱلۡأَرۡضَ خَٰشِعَةٗ فَإِذَآ أَنزَلۡنَا عَلَيۡهَا ٱلۡمَآءَ ٱهۡتَزَّتۡ وَرَبَتۡۚ إِنَّ ٱلَّذِيٓ أَحۡيَاهَا لَمُحۡيِ ٱلۡمَوۡتَىٰٓۚ إِنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٌ
Urdu
اور اللہ کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ تم دیکھتے ہو زمین سونی پڑی ہوئی ہے، پھر جونہی کہ ہم نے اس پر پانی برسایا، یکایک وہ پھبک اٹھتی ہے اور پھول جاتی ہے یقیناً جو خدا اس مری ہوئی زمین کو جلا اٹھاتا ہے وہ مُردوں کو بھی زندگی بخشنے والا ہے یقیناً وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
English
And of His signs is that you see the earth stilled, but when We send down upon it rain, it quivers and grows. Indeed, He who has given it life is the Giver of Life to the dead. Indeed, He is over all things competent
Tafsir — Bayan ul Quran
سوكھي زمين ميں بارش كا برسنا اور اس سے سبزه كا اگنا ايك ايسا مظهر هے جو هر آدمي كے سامنے بار بار آتا هے۔ يه ايك معنوي حقيقت كي مادي تمثيل هے۔ اس طرح انسان كو بتايا جاتا هے كه خدا نے يهاں اس كے خشك وجود كو سرسبز وشاداب كرنے كا وسيع انتظام كرركھا هے۔ زمين كي مٹي پاني كو اپنے اندر داخل هونے ديتي هے اس وقت يه ممكن هوتا هے كه بارش اس كو سرسبز وشاداب كرنے كا ذريعه بنے۔ اِسي طرح انسان اگر خدا كي هدايت كو اپنے اندر اترنے دے تو اس كا وجود بھي هدايت پاكر لهلها اٹھے گا۔ خدا كي هدايت سے فيض ياب نه هونے كي سب سے بڑي وجه يه هوتي هے كه انسان خدا كي باتوں ميں الحاد (انحراف) كرتا هے۔ خدا كي رهنمائي اس كے سامنے آتي هے تو وه اس كو سيدھے مفهوم ميں نهيں ليتا۔بلكه اس ميں ٹيڑھ نكال كر اس كو منحرف كرديتاهے۔ اس طرح خدا كي رهنمائي اس كے ذهن كا جزء نهيں بنتي۔ وه اس كي روح كو غذا دينے والي ثابت نهيں هوتي۔ خدا كي رهنمائي كو سيدھي طرح قبول كرنے والوں كے ليے جنت كا انعام هے، اور خدا كي رهنمائي ميں ٹيڑھا مفهوم نكالنے والوں كے لیے جهنم كا عذاب۔