Recitation
Next: 41_54
Arabic
سَنُرِيهِمۡ ءَايَٰتِنَا فِي ٱلۡأٓفَاقِ وَفِيٓ أَنفُسِهِمۡ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَهُمۡ أَنَّهُ ٱلۡحَقُّۗ أَوَلَمۡ يَكۡفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ شَهِيدٌ
Urdu
عنقریب ہم اِن کو اپنی نشانیاں آفاق میں بھی دکھائیں گے اور ان کے اپنے نفس میں بھی یہاں تک کہ اِن پر یہ بات کھل جائے گی کہ یہ قرآن واقعی برحق ہے کیا یہ بات کافی نہیں ہے کہ تیرا رب ہر چیز کا شاہد ہے؟
English
We will show them Our signs in the horizons and within themselves until it becomes clear to them that it is the truth. But is it not sufficient concerning your Lord that He is, over all things, a Witness
Tafsir — Bayan ul Quran
دنيا ميں جتنے لوگ بھي اٹھے هيں سب كي كهاني حال كي كهاني هے، كسي كي كهاني مستقبل كي كهاني نهيں۔ كيونكه كسي كا مستقبل بھي اس كے حال كي تصديق كرنے والا نه بن سكا۔ ايسي دنيا ميں ڈيڑھ هزار سال پهلے يه پيشين گوئي كي گئي كه قرآن كے بعد ظاهر هونے والے واقعات وحقائق قرآن كي تصديق كرتے چلے جائيں گے۔ قرآن آئنده آنے والے تمام زمانوں ميں اپني صداقت كو نه صرف باقي ركھے گا بلكه مزيد واضح اور مدلل كرتا چلا جائے گا۔ قرآن هميشه وقت كي كتاب رهے گا۔ يه بات حيرت انگيز طورپر صد في صد درست ثابت هوئي هے۔ علمي تحقيقات، تاريخي واقعات، زماني انقلابات سب قرآن كے حق ميں جمع هوتے چلے گئے۔ حتي كه آج غير مسلم محققين بھي گواهي دے رهے هيں كه قرآن اپني نادر خصوصيات كي بنا پر خود اس بات كا ثبوت هے كه وه خدا كي كتاب هے۔ كسي انساني تصنيف ميں ايسي ابدي خصوصيات پائي نهيں جاسكتيں۔تفصيل كے ليے ديكھيے ’’عظمتِ قرآن‘‘۔ اس كھلي هوئي حقيقت كے باوجود جو لوگ قرآن كي صداقت كے آگے نه جھكيں وه صرف يه ثابت كررهے هيں كه ان كي بے خوفي كي نفسيات نے ان كو غير سنجيده بنا ديا هے۔ كيوں كه غير سنجيده انسان هي سے اس قسم كي غير معقول روش ظاهر هوسكتي هے كه وه كھلے كھلے شواهد كو ديكھے اور اس كے باوجود اس كا اقرار نه كرے۔