Recitation
Next: 42_12
Arabic
فَاطِرُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ جَعَلَ لَكُم مِّنۡ أَنفُسِكُمۡ أَزۡوَٰجٗا وَمِنَ ٱلۡأَنۡعَٰمِ أَزۡوَٰجٗا يَذۡرَؤُكُمۡ فِيهِۚ لَيۡسَ كَمِثۡلِهِۦ شَيۡءٞۖ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ
Urdu
آسمانوں اور زمین کا بنانے والا، جس نے تمہاری اپنی جنس سے تمہارے لیے جوڑے پیدا کیے، اور اسی طرح جانوروں میں بھی (اُنہی کے ہم جنس) جوڑے بنائے، اور اِس طریقہ سے وہ تمہاری نسلیں پھیلاتا ہے کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں، وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے
English
[He is] Creator of the heavens and the earth. He has made for you from yourselves, mates, and among the cattle, mates; He multiplies you thereby. There is nothing like unto Him, and He is the Hearing, the Seeing
Tafsir — Bayan ul Quran
زمين وآسمان كي صورت ميں جو واقعه همارے سامنے هے وه اتنا عظيم واقعه هے كه يه ناقابل قياس هے كه ان معبودوں ميں سے كسي معبود نے ان كو وجود عطا كيا هو جن كی لوگ خدا كے سوا تعظيم وتقديس كرتے هيں۔ اِسي طرح انسانوں اور جانوروں كے اندروني نظام ميں ان كي نسل كي بقا كا انتظام اتنا پيچيده هے كه اس كو حقيقي طورپر نه كسي انسان كي طرف منسوب كيا جاسكتا اور نه خدا كے سوا معبودوں ميں سے كسي معبود كي طرف۔يه سب كام اتنے غير معمولي هيں كه بے مثل خدا هي كي طرف انھيں جائز طورپر منسوب كياجاسكتا هے۔ خالق كي جو صفات اس كي مخلوقات كے مشاهده كے ذريعه همارے علم ميں آتي هيں وهي يه ثابت كرنے كے لیے كافي هيں كه يه خالق كس قدر عظيم هے۔ وه سميع وبصير هے۔ وه هر قسم كے اعلي اختيارات كا مالك هے۔ كسي كو جو كچھ ملتا هے اسي كے دئے سے ملتا هے اور كسي سے جو كچھ چھنتا هے اسي كے چھيننے سے چھنتا هے۔ وه اپني مثال آپ هے، اس كے جيسا كوئي اور نهيں۔