Recitation

Next: 42_21


Arabic

مَن كَانَ يُرِيدُ حَرۡثَ ٱلۡأٓخِرَةِ نَزِدۡ لَهُۥ فِي حَرۡثِهِۦۖ وَمَن كَانَ يُرِيدُ حَرۡثَ ٱلدُّنۡيَا نُؤۡتِهِۦ مِنۡهَا وَمَا لَهُۥ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ مِن نَّصِيبٍ


Urdu

جو کوئی آخرت کی کھیتی چاہتا ہے اُس کی کھیتی کو ہم بڑھاتے ہیں، اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے اُسے دنیا ہی میں سے دیتے ہیں مگر آخرت میں اُس کا کوئی حصہ نہیں ہے


English

Whoever desires the harvest of the Hereafter - We increase for him in his harvest. And whoever desires the harvest of this world - We give him thereof, but there is not for him in the Hereafter any share


Tafsir — Bayan ul Quran

دنيا كي زندگي امتحان كے لیے هے۔ يهاں هر آدمي كو بقدر امتحان ضروري اسباب دئے جاتے هيں۔ اب جو شخص آخرت پسند هو وه موجوده دنيا كے اسباب كو آخرت كي تعمير كے لیے استعمال كرے گا اور اس كے نتيجه ميں آخرت ميں مزيد اضافه كے ساتھ اپنا انعام پائے گا۔ اس كے برعكس، جو شخص دنيا پسند هو وه صرف موجوده دنيا كے پيش نظر عمل كرےگا۔ ايسا شخص يقيناً موجوده دنيا ميں اپنا پھل پاسكتا هے۔ مگر آخرت ميں وه سراسر محروم رهے گا۔ جب اس نے آخرت كے ليے كچھ كيا هي نه تھا تو كيسے ممكن هے كه آخرت ميں اس كو كچھ ديا جائے۔


Connections

  • Previous: 42_19
  • Next: 42_21
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes