Recitation
Next: 42_32
Arabic
وَمَآ أَنتُم بِمُعۡجِزِينَ فِي ٱلۡأَرۡضِۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِيّٖ وَلَا نَصِيرٖ
Urdu
تم زمین میں اپنے خدا کو عاجز کر دینے والے نہیں ہو، اور اللہ کے مقابلے میں تم کوئی حامی و ناصر نہیں رکھتے
English
And you will not cause failure [to Allah] upon the earth. And you have not besides Allah any protector or helper
Tafsir — Bayan ul Quran
موجوده دنيا كو اسباب كے قانون كے تحت بنايا گيا هے۔ يهاں آدمي پر جب كوئي مصيبت آتي هے تو وه واضح طورپر اس كي اپني هي كوتاهي كا نتيجه هوتي هے۔ اور كبھي ايسا هوتا هے كه ايك شخص كو تاهي كرتا هے مگر وه اس كے بُرے انجام سے بچ جاتا هے۔ دنيا كے يه واقعا ت اس ليے هيں كه آدمي ان سے سبق لے۔ جب وه ديكھےكه لوگ جو كچھ پارهے هيں وه اپنے عمل كے بقدر پارهے هيں تو اس سے وه يه نصيحت لے كه آخرت ميں بھي اسي طرح هر شخص اپنے عمل كے مطابق انجام پائے گا۔ اسي طرح جب وه ديكھے كه آدمي نے ايك كوتاهي كي مگر وه اس كے انجام سے بچ گيا تو وه اس سے يه سبق حاصل كرے كه خدا نهايت مهربان هے۔ اگر آدمي اس كي طرف رجوع هو تو وه اپني رحمتِ خاص سے اس كو اس كي كوتاهيوں كے انجام سے بچا سكتا هے۔ ايمان جب گهرا هو تو آدمي كا يهي حال هوجاتا هے۔ وه دنيا كے واقعات ميں آخرت كي تصوير ديكھنے لگتا هے۔