Recitation

Next: 42_37


Arabic

فَمَآ أُوتِيتُم مِّن شَيۡءٖ فَمَتَٰعُ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۚ وَمَا عِندَ ٱللَّهِ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَلَىٰ رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُونَ


Urdu

جو کچھ بھی تم لوگوں کو دیا گیا ہے وہ محض دنیا کی چند روزہ زندگی کا سر و سامان ہے، اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر بھی ہے اور پائدار بھی وہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو ایمان لائے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں


English

So whatever thing you have been given - it is but [for] enjoyment of the worldly life. But what is with Allah is better and more lasting for those who have believed and upon their Lord rely


Tafsir — Bayan ul Quran

آخرت كا چاهنے والا وهي بن سكتاهے جو الله پر بھروسه كرنے والا هو۔ جب بھي آدمي آخرت كي طرف بڑھتا هے تو دنيا كے فائدے اس كو خطرے ميںنظر آنے لگتے هيں۔ دنيا كي مصلحتيں اس كوچھوٹتي هوئي دكھائي ديتي هيں۔ايسي حالت ميں جو چيز آدمي كو آخرت كے راسته پر ثابت قدم ركھتي هے وه صرف يه كه اس كو خدا كے وعدوں پر بھروسه هو اس كو يقين هو، كه خدا كي خاطر وه دنيا ميں جتنا كھوئے گا اس سے بهت زياده وه آخرت ميں خدا كي طرف سے پائے گا۔ دنيا كي هر نعمت وقتي هے اور آخرت كي نعمتيں ابدي هيں جوكبھي ختم هونے والي نهيں۔ اور ابدي نعمت كے مقابله ميں وقتي نعمت كي كوئي حقيقت نهيں۔


Connections

  • Previous: 42_35
  • Next: 42_37
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes