Recitation
Next: 43_37
Arabic
وَمَن يَعۡشُ عَن ذِكۡرِ ٱلرَّحۡمَٰنِ نُقَيِّضۡ لَهُۥ شَيۡطَٰنٗا فَهُوَ لَهُۥ قَرِينٞ
Urdu
جو شخص رحمان کے ذکر سے تغافل برتتا ہے، ہم اس پر ایک شیطان مسلط کر دیتے ہیں اور وہ اُس کا رفیق بن جاتا ہے
English
And whoever is blinded from remembrance of the Most Merciful - We appoint for him a devil, and he is to him a companion
Tafsir — Bayan ul Quran
نصيحت سے اعراض كرنا يه هے كه آدمي حقيقت كا اعتراف نه كرے۔ خدائي حقيقت اس كے سامنے ايسے دلائل كے ساتھ آئے جس كا وه انكار نه كرسكتا هو مگر وه اپني مصلحتوں كے تحفظ كي خاطر اس كو نظر انداز كردے۔ ايسا شخص اپنے موقف كو درست ثابت كرنے كے لیے اس كے خلاف جھوٹي باتيں كرتاهے۔ يهي وه وقت هے جب كه شيطان كو يه موقع مل جاتا هے كه وه اس كے اوپر مسلط هوجائے، وه اس كي عقل كو غلط رخ پر دوڑانے لگے۔ فرضي توجيهات ميں مشغول كركے شيطان اس كو يقين دلاتا رهتا هے كه تم حق پر هو۔ يه فريب صرف اس وقت ٹوٹتا هے جب كه آدمي كي موت آتي هے اور وه خدا كے سامنے آخري حساب كے لیے كھڑا كرديا جاتا هے۔ دنيا ميں آدمي كا حال يه هے كه وه اس كو اپنا دوست اور ساتھي بنا ليتاهے جو اس كے جھوٹ كي تائيد كرے۔ مگر آخرت ميں وه ايسے تمام ساتھيوں پر لعنت كرے گا۔ وه چاهے گا كه وه اس سے اتنا دور هوجائيں كه وه نه ان كي شكل ديكھے اور نه ان كي آواز سنے۔