Recitation

Next: 43_39


Arabic

حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَنَا قَالَ يَٰلَيۡتَ بَيۡنِي وَبَيۡنَكَ بُعۡدَ ٱلۡمَشۡرِقَيۡنِ فَبِئۡسَ ٱلۡقَرِينُ


Urdu

آخر کار جب یہ شخص ہمارے ہاں پہنچے گا تو اپنے شیطان سے کہے گا، “کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا بُعد ہوتا، تُو تو بد ترین ساتھی نکلا


English

Until, when he comes to Us [at Judgement], he says [to his companion], “Oh, I wish there was between me and you the distance between the east and west - how wretched a companion


Tafsir — Bayan ul Quran

نصيحت سے اعراض كرنا يه هے كه آدمي حقيقت كا اعتراف نه كرے۔ خدائي حقيقت اس كے سامنے ايسے دلائل كے ساتھ آئے جس كا وه انكار نه كرسكتا هو مگر وه اپني مصلحتوں كے تحفظ كي خاطر اس كو نظر انداز كردے۔ ايسا شخص اپنے موقف كو درست ثابت كرنے كے لیے اس كے خلاف جھوٹي باتيں كرتاهے۔ يهي وه وقت هے جب كه شيطان كو يه موقع مل جاتا هے كه وه اس كے اوپر مسلط هوجائے، وه اس كي عقل كو غلط رخ پر دوڑانے لگے۔ فرضي توجيهات ميں مشغول كركے شيطان اس كو يقين دلاتا رهتا هے كه تم حق پر هو۔ يه فريب صرف اس وقت ٹوٹتا هے جب كه آدمي كي موت آتي هے اور وه خدا كے سامنے آخري حساب كے لیے كھڑا كرديا جاتا هے۔ دنيا ميں آدمي كا حال يه هے كه وه اس كو اپنا دوست اور ساتھي بنا ليتاهے جو اس كے جھوٹ كي تائيد كرے۔ مگر آخرت ميں وه ايسے تمام ساتھيوں پر لعنت كرے گا۔ وه چاهے گا كه وه اس سے اتنا دور هوجائيں كه وه نه ان كي شكل ديكھے اور نه ان كي آواز سنے۔


Connections

  • Previous: 43_37
  • Next: 43_39
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes