Recitation
Next: 43_85
Arabic
وَهُوَ ٱلَّذِي فِي ٱلسَّمَآءِ إِلَٰهٞ وَفِي ٱلۡأَرۡضِ إِلَٰهٞۚ وَهُوَ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡعَلِيمُ
Urdu
وہی ایک آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا، اور وہی حکیم و علیم ہے
English
And it is Allah who is [the only] deity in the heaven, and on the earth [the only] deity. And He is the Wise, the Knowing
Tafsir — Bayan ul Quran
زمين وآسمان نهايت هم آهنگي كے ساتھ مسلسل عمل كررهے هيں۔ ان كے اندر كامل طورپر واحد حكمت اور واحد علم پايا جاتا هے۔ يه اس بات كا ثبوت هے كه يهاں ايك هي خدا هے جو زمين و آسمان دونوں كا نظام تنها چلا رها هے۔ كائنات بيك وقت خدا كي بے پناه قدرت كا بھي تعارف كراتي هے اور اسي كے ساتھ خدا كي بے پناه رحمت كا بھي۔ اس كا تقاضا هے كه آدمي سب سے زياده خدا سے ڈرے، وه سب سے زياده اسي سے اميد ركھے۔ جو لوگ دنيا ميں اس شعور اور اس كردار كا ثبوت ديں وهي وه لوگ هيں كه جب وه خدا كے يهاں پهنچيں گے تو خدا ان كو اپني بے پاياں رحمتوں سے نوازے گا۔