Recitation
Next: 43_87
Arabic
وَلَا يَمۡلِكُ ٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ مِن دُونِهِ ٱلشَّفَٰعَةَ إِلَّا مَن شَهِدَ بِٱلۡحَقِّ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ
Urdu
اُس کو چھوڑ کر یہ لوگ جنہیں پکارتے ہیں وہ کسی شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، الا یہ کہ کوئی علم کی بنا پر حق کی شہادت دے
English
And those they invoke besides Him do not possess [power of] intercession; but only those who testify to the truth [can benefit], and they know
Tafsir — Bayan ul Quran
قيامت ميں پيغمبر اور داعيانِ حق جو شفاعت كريں گے وه حقيقتاً شفاعت نهيں هے بلكه شهادت هے۔ يعني ايسي بات كي گواهي دينا جس كو آدمي ذاتي طور پر جانتا هو۔ آخرت ميں جب لوگوں كا مقدمہ پيش هوگا تو سارے علم كے باوجود الله مزيد تائيد كے طور پر ان لوگو ں كو كھڑا كرے گا جو قوموں كے هم عصر تھے۔ انھوںنے ان كے سامنے حق كا پيغام پيش كيا۔ پھر كسي نے مانااور كسي نے نهيں مانا۔ كسي نے حق كا ساتھ ديا اور كوئي حق كا مخالف بن كر كھڑا هوگيا۔ يهي تجربه جوان صالحين پر براهِ راست گزرا اس كو وه خدا كے سامنے پيش كريںگے۔ يه ايسا هي هوگا جيسے كه كوئي گواه عدالت ميں اپنے مشاهدے كي بنياد پر ايك سچا بيان دے۔ اس كے سوا كسي كو قيامت ميں يه اختيار حاصل نه هوگا كه وه كسي مجرم كا شافع بن كر كھڑا هو اور اس كے بارے ميں اس خدائي فيصله كو بدل دے جو از روئے واقعه اس كے بارے ميں هونے والا تھا۔ خدا اس سے بهت بلند هے كه اس كے حضور كوئي شخص ايسا كرنے كي كوشش كرے۔ دعوت حق كا كام سراسر نصيحت كا كام هے۔ آخري مرحله ميں جب كه داعي پر يه واضح هوجائے كه لوگ كسي طرح ماننے والے نهيں هيں اس وقت بھي داعي لوگوں كے لیے خدا سے دعا كرتا هے۔ لوگوں كي ايذارساني پر صبر كرتے هوئے وه لوگوں كا خير خواه بنا رهتا هے۔