Recitation
Next: 45_33
Arabic
وَإِذَا قِيلَ إِنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقّٞ وَٱلسَّاعَةُ لَا رَيۡبَ فِيهَا قُلۡتُم مَّا نَدۡرِي مَا ٱلسَّاعَةُ إِن نَّظُنُّ إِلَّا ظَنّٗا وَمَا نَحۡنُ بِمُسۡتَيۡقِنِينَ
Urdu
اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں، تو تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہوتی ہے، ہم تو بس ایک گمان سا رکھتے ہیں، یقین ہم کو نہیں ہے
English
And when it was said, ‘Indeed, the promise of Allah is truth and the Hour [is coming] - no doubt about it,’ you said, ‘We know not what is the Hour. We assume only assumption, and we are not convinced
Tafsir — Bayan ul Quran
تكبر سے مراد خدا كے مقابله ميں تكبر نهيں هے بلكه خدا كے داعي كے مقابله ميں تكبر هے۔ خدا كي بات كو ماننا موجوده دنيا ميں عملاً خدا كے داعي كي بات كو ماننے كے هم معني هوتا هے۔ اب جو لوگ تكبر ميں مبتلا هوں وه اس كو اپنے مرتبه سے كم تر سمجھتے هيں كه وه اپنے جيسے ايك انسان كي بات مان ليں۔ چنانچه وه اس كو نظر انداز كر ديتے هيں۔ اس كے برعكس، جو لوگ تكبر كي نفسيات سے خالي هوں وه فوراً اس كے آگے جھك جاتے هيں۔ پهلے گروه كے لیے خدا كا غضب هے اور دوسرے گروه كے لیے خدا كي رحمت۔ ايك انسان جب حق كا انكار كرتا هے تو اپنے انكار كو جائز ثابت كرنے كے ليے وه طرح طرح كي باتيں كرتا هے۔ وه كبھي داعي كو ناقابل اعتماد ثابت كرتا هے كبھي داعي كے پيغام ميں شك وشبه كا پهلو نكالتا هے۔مگر قيامت كے دن كھل جائے گا كه يه سب مجرمانه ذهن سے نكلي هوئي باتيں تھيں، نه كه حق پرستانه ذهن سے نكلي هوئي باتيں۔