Recitation
Next: 45_10
Arabic
وَإِذَا عَلِمَ مِنۡ ءَايَٰتِنَا شَيۡـًٔا ٱتَّخَذَهَا هُزُوًاۚ أُوْلَـٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٞ مُّهِينٞ
Urdu
ہماری آیات میں سے کوئی بات جب اس کے علم میں آتی ہے تو وہ اُن کا مذاق بنا لیتا ہے ایسے سب لوگوں کے لیے ذلت کا عذاب ہے
English
And when he knows anything of Our verses, he takes them in ridicule. Those will have a humiliating punishment
Tafsir — Bayan ul Quran
پاني بظاهر ڈبانے والي چيز هے۔ مگر الله تعالي نے اس كو ايسے قوانين كا پابند بنايا هے كه اتھاه سمندروں كے اوپر بڑے بڑے جهاز ايك طرف سے دوسری طرف چلتے هيں اور بحفاظت اپني منزل پر پهنچ جاتے هيں۔ يهي معامله پوري كائنات كا هے۔ كائنات اس طرح بنائي گئي هے كه وه پوری طرح انسان كے تابع هے۔ انسان جس طرح چاهے اس كو اپنے فائده كے ليے استعمال كرسكتا هے۔ موجوده دنيا كي يهي خصوصيت هے جس كي بنا پر يه ممكن هوا هے كه يهاں انسان اپنے ليے شاندار تمدن كي تعمير كرسكے۔ كائنات كا موجوده ڈھانچه هي اس كا آخري اور واحد ڈھانچه نهيں هے۔ وه دوسرے بے شمار طريقوں سے بھي بن سكتي تھي۔ مگر مختلف امكانات ميں سے وهي ايك امكان واقعه بنا جو همارے ليے مفيد تھا۔ يه ايك نشاني هے جس ميں غور كرنے والے غور كريں تو وه اس ميں اپنے ليے عظيم الشان سبق پاسكتے هيں۔