Recitation

Next: 46_19


Arabic

أُوْلَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقَوۡلُ فِيٓ أُمَمٖ قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلِهِم مِّنَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ خَٰسِرِينَ


Urdu

یہ وہ لوگ ہیں جن پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہو چکا ہے اِن سے پہلے جنوں اور انسانوں کے جو ٹولے (اِسی قماش کے) ہو گزرے ہیں اُنہی میں یہ بھی جا شامل ہوں گے بے شک یہ گھاٹے میں رہ جانے والے لوگ ہیں


English

Those are the ones upon whom the word has come into effect, [who will be] among nations which had passed on before them of jinn and men. Indeed, they [all] were losers


Tafsir — Bayan ul Quran

جو اولاد اپنے والدین كي فرماں بردار هو وه خدا كي بھي فرماں بردار هوتي هے۔ اس كے برعكس، نافرمان اولاد كا حال يه هوتا هے كه وه بڑي عمر كو پهنچتے هي بھول جاتے هيں كه ان كے والدين نے بے شمار مصيبتيں اٹھاكر ان كو اس مقام تك پهنچايا هے۔ كسي شخص كے سب سے زياده خير خواه اس كے والدين هوتے هيں۔ والدين اپني اولاد كو جو مشوره ديتے هيں وه سراسر بے غرضانه خير خواهي پر مبني هوتا هے۔ اس ليے انسان كو چاهيے كه وه اپنے صالح والدين كے مشوروں كا سب سے زياده لحاظ كرے۔ جو شخص اپنے صالح والدين كے مشوروں پر انھيں جھڑك دے وه اپني اس روش سے ظاهر كرتا هے كه وه نهايت سنگ دل انسان هے۔ يهي وه لوگ هيں جو سب سے زياده خساره ميں پڑنے والے هيں۔


Connections

  • Previous: 46_17
  • Next: 46_19
  • Thematic: (add links here)

Tafsir Notes