Recitation
Next: 46_3
Arabic
تَنزِيلُ ٱلۡكِتَٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَكِيمِ
Urdu
اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے
English
The revelation of the Book is from Allah, the Exalted in Might, the Wise
Tafsir — Bayan ul Quran
كائنات كا مطالعه بتاتا هے كه اس ميں هر طرف حكمت اور معنويت هے۔ پھر ايك ايسا كارخانه جو اپنے آغاز ميں بامعني هو وه اپنے اختتام ميں بے معني كيسے هوجائے گا۔ حق اپني ذات ميں نهايت محكم چيز هے۔ وه كائنات كي سب سے بڑي طاقت هے۔ اس كے باوجود كيوں ايسا هے كه جب لوگوں كے سامنے حق پيش كيا جاتا هے تو وه اس كا انكار كرديتے هيں۔ اس كي وجه يه هے كه موجوده دنياميں لوگوں كو حق كي صرف خبر دي جارهي هے۔ آخرت ميں يه هوگا كه حق واقعه بن كر لوگوں كے اوپر ٹوٹ پڑے گا۔ اس وقت وهي لوگ حق كے سامنے ڈھه پڑيں گے جو اس سے پهلے حق كو غير اهم سمجھ كر اس كو نظر انداز كررهے تھے۔