Recitation
Next: 55_71
Arabic
فِيهِنَّ خَيۡرَٰتٌ حِسَانٞ
Urdu
اِن نعمتوں کے درمیان خوب سیرت اور خوبصورت بیویاں
English
In them are good and beautiful women
Tafsir — Bayan ul Quran
ان آیات میں دوسری جنت کا ذکر ہے۔ وہ بھی پہلی جنت کی طرح دو باغوں والی ہوگی۔ یہ جنت عام اہل تقویٰ کے لیے ہوگی۔ موجودہ دنیا کی نعمتوں کے اعتبار سے اس جنت کی نعمتیں بھی اگرچہ ناقابل قیاس حد تک زیادہ ہوں گی مگر اول الذکر جنت کے مقابلہ میں وه دوسرے درجہ کی جنت ہوگی۔ یہ جنتیں اس خالق و مالک کے شایان شان ہوں گی جس کی عظمتوں اور قدرتوں کے نمونے موجودہ دنیا میں ظاہر ہوئے ہیں اور جن کو دیکھنے والے آج ہی دیکھ رہے ہیں۔