Recitation
Next: 68_29
Arabic
قَالَ أَوۡسَطُهُمۡ أَلَمۡ أَقُل لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُونَ
Urdu
اُن میں جو سب سے بہتر آدمی تھا اُس نے کہا “میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟
English
The most moderate of them said, “Did I not say to you, ‘Why do you not exalt [Allah]
Tafsir — Bayan ul Quran
اس دنیا میں آدمی جو کچھ کماتا ہے۔ وہ بظاہر کھیت سے یا اور کسی چیز سے ملتا ہوا نظر آتا ہے۔ مگر حقیقۃً وہ خدا کا دیا ہوا ہوتا ہے۔ جو شخص اس کو خدا کا عطیہ سمجھے اور اس میں دوسرے بندگان خدا کا حصہ نکالے اس کی کمائی میں اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے گا۔ اور جو شخص اپنی کمائی کو اپنی لیاقت کا نتیجہ سمجھے اور دوسروں کا حق انہیں دینے پر راضی نہ ہو۔ اس کی کمائی اس کو فائدہ نہ دے سکے گی۔ یہ خدا کا اٹل قانون ہے۔ کبھی وہ کسی کے لیے دنیا میں بھی ظاہر ہوجاتا ہے اور آخرت میں تو لازماً وہ ہر ایک کے حق میں ظاہر ہوگا۔