Recitation
Next: 70_40
Arabic
كَلَّآۖ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّمَّا يَعۡلَمُونَ
Urdu
ہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں
English
No! Indeed, We have created them from that which they know
Tafsir — Bayan ul Quran
جو لوگ ناحق پر کھڑے ہوئے ہوں وہ اس وقت اپنی حیثیت کو ختم ہوتا ہوا محسوس کرتے ہیں جب کہ ان کے سامنے حق کی کھلی کھلی دعوت پیش کردی جائے۔ وہ ایسی دعوت کو زیر کرنے کے لیے اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ ان کی نامعقول روش انہیں جہنم کی طرف لے جارہی ہوتي ہے۔ مگر اپنی جھوٹی خوش فہمی کے تحت وہ یہی سمجھتے رہتے ہیں کہ وہ جنت کی طرف اپنا تیزرفتار سفر طے کر رہے ہیں۔