Recitation
Next: 74_28
Arabic
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سَقَرُ
Urdu
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دوزخ؟
English
And what can make you know what is Saqar
Tafsir — Bayan ul Quran
جہنم کے احوال جو قرآن میں بتائے گئے ہیں وہ سب اَن دیکھی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ جہنم میں 19 فرشتوں کا ہونا بھی اسی نوعیت کی چیز ہے۔ آدمی اگر موشگافی کرے تو یہ چیزیں اس کے شبہات میں اضافہ کریں گی۔ لیکن اگر مجمل ایمان کا طریقہ اختیار کیا جائے تو اس قسم کی باتوں سے آدمی کے خوفِ آخرت میں اضافہ ہوگا۔