Recitation
Next: (End of Surah)
Arabic
وَمَا يَذۡكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ هُوَ أَهۡلُ ٱلتَّقۡوَىٰ وَأَهۡلُ ٱلۡمَغۡفِرَةِ
Urdu
اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے
English
And they will not remember except that Allah wills. He is worthy of fear and adequate for [granting] forgiveness
Tafsir — Bayan ul Quran
نصیحت خواہ کتنی ہی مدلل ہو، سننے والے کے ليے وہ اسی وقت موثر بنتی ہے جب کہ وہ اس کے بارے میں سنجیدہ ہو۔ اگر سننے والا سنجیدہ نہ ہو تو نصیحت اس کے دل میں نہیں اترے گی، جو دلیل ایک سنجیدہ انسان کو تڑپادیتی ہے وہ صرف اس کی لایعنی بحثوں میں اضافہ کرنے کا باعث بنے گی۔
Connections
- Previous: 74_55
- Next: (End of Surah)
- Thematic: (add links here)