Al-Kahf 18:5

The Cave غار · الكهف · Meccan · Ayah 5 of 110

Prev 18:4 Next 18:6

Recited by Mishary Rashid Alafasy

Arabic

مَّا لَهُم بِهِۦ مِنۡ عِلۡمٖ وَلَا لِأٓبَآئِهِمۡۚ كَبُرَتۡ كَلِمَةٗ تَخۡرُجُ مِنۡ أَفۡوَٰهِهِمۡۚ إِن يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبٗامَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ وَّلَا لِاٰبَا࢜ىِٕهِمْؕ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْؕ اِنْ يَّقُوْلُوْنَ اِلَّا كَذِبًا ۝٥

English (Sahih International)

They have no knowledge of it, nor had their fathers. Grave is the word that comes out of their mouths; they speak not except a lie

Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

اِس بات کا نہ اُنہیں کوئی علم ہے اور نہ ان کے باپ دادا کو تھا بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے وہ محض جھوٹ بکتے ہیں

Themes

Shirk · Sidq · Knowledge & Wisdom

Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad

آیت 5 مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ وَّلَا لِاٰبَاۗىِٕهِمْ انہوں نے یہ جو عقیدہ ایجاد کیا ہے اس کی نہ تو ان کے پاس کوئی علمی سند ہے اور نہ ہی ان کے آباء و اَجداد کے پاس تھی۔كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْ یہ لوگ اللہ تعالیٰ سے اولاد منسوب کر کے اس کی شان میں بہت بڑی گستاخی کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan

This commentary is for ayaat 18:1 to 18:5.

قرآن پچھلی آسمانی کتابوں کا تصحیح شدہ اڈیشن(corrected version)ہے۔ پچھلی کتابوں میںیہ ہوا کہ بعد کے لوگوں نے موشگافیاں کرکے خدائی تعلیمات کو پُر پیچ بنا دیا۔ دوسرے یہ کہ خود ساختہ تشریحات کے ذریعہ ابتدائی تعلیم میں انحراف پیدا کیا گیا اور اس طرح اس کے رخ کو بدل دیاگیا۔ قرآن ان دونوں قسم کی انسانی آمیزشوں سے پاک ہے۔ اس میں ایک طرف اصل دین اپنی فطری سادگی کے ساتھ موجود ہے۔ دوسری طرف اس کا رخ سیدھا خدا کی طرف ہے، جیسا کہ باعتبار واقعہ ہونا چاہیے۔

خدا نے یہ اہتمام کیوں کیا کہ وہ دنیا والوں کے پاس اپنی کتاب بھیجے۔ اس کا مقصد لوگوں کو خدا کی اسکیم سے آگاہ کرنا ہے۔ خدا نے انسان کو اس دنیا میں امتحان کی غرض سے آباد کیا ہے۔ اس کے بعد وہ ہر ایک کا حساب لے گا۔ اور ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق یا تو جہنم میں ڈالے گا یا جنت کے ابدی باغوں میں بسائے گا۔ خدا چاہتاہے کہ ہرآدمی مو ت سے پہلے اس مسئلہ سے باخبر ہوجائے تاکہ کسی کے لیے کوئی عذر باقی نہ رہے۔

دنیا میں انسان کی گمراہی کا ایک سبب یہ ہے کہ وہ خدا کے سوا کسی اور کو اپنا سہارا بنا لیتاہے۔ اسی کی ایک قبیح صورت کسی کو خدا کا بیٹا فرض کرلینا ہے۔ مگر اس قسم کا ہر عقیدہ صرف ایک جھوٹ ہے کیوں کہ زمین وآسمان میں خدا کے سوا کوئی نہیں جس کو کسی قسم کا کوئی اختیار حاصل ہو۔

Tafsir Notes