Al-Hajj 22:49

The Pilgrimage حج · الحج · Medinan · Ayah 49 of 78

Prev 22:48 Next 22:50

Recited by Mishary Rashid Alafasy

Arabic

قُلۡ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّمَآ أَنَا۠ لَكُمۡ نَذِيرٞ مُّبِينٞقُلْ يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّمَا͏ٓ اَنَا لَكُمْ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ ۝٤٩ۚ

English (Sahih International)

Say, “O people, I am only to you a clear warner

Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

اے محمدؐ، کہہ دو کہ “لوگو، میں تو تمہارے لیے صرف وہ شخص ہوں جو (برا وقت آنے سے پہلے) صاف صاف خبردار کردینے والا ہوں

Themes

O Mankind · Da’wah · Prophet Muhammad ﷺ

Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad

This commentary is for ayaat 22:49 and 22:50.

آیت 49 قُلْ یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّمَآ اَنَا لَکُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ”کہ مجھے تو اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہی اسی لیے ہے کہ میں تم لوگوں کو آنے والی زندگی کے مراحل کی تمام تفصیلات سے واضح طور پر خبردار کر دوں۔

Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan

This commentary is for ayaat 22:49 to 22:51.

انسان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ بالآخر ایک ایسی دنیا میں پہنچنے والا ہے جہاں مومنین اور صالحین کے ليے ابدی راحت ہے اور جو لوگ حق کو نظر انداز کریں اور اس کے مقابلہ میں سرکشی کا رویہ دکھائیں ان کے ليے ابدی آگ کا عذاب۔

اسلامی دعوت کا اصل مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اس آنے والے دن سے باخبر کردیا جائے۔ کام کی یہ نوعیت خود متعین کررہی ہے کہ داعی کا اصل کام خبردار کرنا ہے۔ اس کے بعد جو کچھ ہے وہ صرف خدا سے متعلق ہے اور وہی اس کو انجام دے سکتا ہے۔

Tafsir Notes