Al-Furqan 25:76
The Criterion صحیح اور غلط میں فرق کرنے والی کتاب · الفرقان · Meccan · Ayah 76 of 77
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
خَٰلِدِينَ فِيهَاۚ حَسُنَتۡ مُسۡتَقَرّٗا وَمُقَامٗاخٰلِدِيْنَ فِيْهَاؕ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا ٧٦
English (Sahih International)
Abiding eternally therein. Good is the settlement and residence
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
وہ ہمیشہ ہمیشہ وہاں رہیں گے کیا ہی اچھا ہے وہ مستقر اور وہ مقام
Themes
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 76 خٰلِدِیْنَ فِیْہَاط حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا ”یہ گویا ان الفاظ کا تقابل contrast ہے جو آیت 66 میں وارد ہوئے : سَآءَ تْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 25:75 to 25:77.
جنت کے اونچے بالا خانوں میں وہ لوگ جگہ پائیں گے جنھوں نے دنیا میںاپنے آپ کو حق کی خاطر نیچا کرلیاتھا۔ انھوں نے دنیا میں تواضع اختیار کی تھی اس ليے آخرت میں ان کا خدا انھیں سرفرازی عطا فرمائے گا۔ یہی وہ بات ہے جس کو حضرت مسیح نے ان لفظوں میں ادا فرمایا مبارک ہیں وہ جو دل کے غریب ہیں۔ آسمان کی بادشاہی میں وہی داخل ہوں گے(متی
5:3
)۔
وہ اوصاف جو کسی آدمی کو جنت میں لے جانے والے ہیں ان کو حاصل کرنا اس شخص کے ليے ممکن ہوتاہے جو صبر کرنے کے ليے تیار ہو۔ جنت وہ اعلیٰ مقام ہے جہاں آدمی کی تمام خواہشیں کامل طورپر پوری ہوں گی۔ مگر جنت اسی صابر انسان کے حصہ میں آئے گی جس نے دنیا میں اپنی خواہشوں پر کامل روک لگائی ہو۔ جنت صبر کی قیمت ہے۔ اور جہنم اس کے ليے ہے جو دنیا کی زندگی میں صبر کی مطلوبہ قیمت دینے کے ليے تیار نہیں ہوا تھا۔