Fussilat 41:48
Explained in Detail مفصل · فصلت · Meccan · Ayah 48 of 54
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
وَضَلَّ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يَدۡعُونَ مِن قَبۡلُۖ وَظَنُّواْ مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٖوَضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ وَظَنُّوْا مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِيْصٍ ٤٨
English (Sahih International)
And lost from them will be those they were invoking before, and they will be certain that they have no place of escape
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
اُس وقت وہ سارے معبود اِن سے گم ہو جائیں گے جنہیں یہ اس سے پہلے پکارتے تھے، اور یہ لوگ سمجھ لیں گے کہ اِن کے لیے اب کوئی جائے پناہ نہیں ہے
Themes
Shirk · Akhirah & Judgment Day
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 48{ وَضَلَّ عَنْہُمْ مَّا کَانُوْا یَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ } ”اور وہ سب گم ہوجائیں گے ان سے جنہیں وہ پکارا کرتے تھے اس سے پہلے“ اس دن کی سختی کو دیکھ کر گویا ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائیں گے۔ { وَظَنُّوْا مَا لَہُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ } ”اور وہ یقین کرلیں گے کہ اب ان کے لیے کوئی جائے فرار نہیں۔“
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 41:47 and 41:48.
درخت سے ايك پھل كا نكلنا يا ماں كے پيٹ سے ايك زنده وجود كا پيدا هونا اپني نوعيت كے اعتبار سے ويسا هي واقعه هے جيسا موجوده دنيا كے اندر سے آخرت كي دنيا كا برآمد هونا۔
پھل كيا هے، وه بے پھل كا پھل ميں تبديل هونا هے۔ انسان كيا هے، وه بے انسان كا انسان كي صورت اختيار كرنا هے۔ يهي آخرت كا معامله بھي هے۔ آخرت بھي دراصل غير آخرت كا آخرت ميں تبديل هونے كا دوسرا نام هے۔ پهلي قسم كي تبديلي هر روز همارے سامنے واقعه بن رهي هے۔ پھر اسي نوعيت كے ايك اور واقعه (موجوده دنيا كا آخرت ميں تبديل هونا) ناقابل قياس كيوں هو۔
آخرت كا دن حقيقتوں كے آخري ظهور كا دن هوگا۔ جب وه دن آئے گا تو تمام جھوٹي بنياديں ڈھ پڑيں گي جن پر لوگوں نے موجوده دنيا ميں اپني زندگيوں كو كھڑا كرركھا تھا۔