Fussilat 41:52

Explained in Detail مفصل · فصلت · Meccan · Ayah 52 of 54

Prev 41:51 Next 41:53

Recited by Mishary Rashid Alafasy

Arabic

قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِن كَانَ مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ ثُمَّ كَفَرۡتُم بِهِۦ مَنۡ أَضَلُّ مِمَّنۡ هُوَ فِي شِقَاقِۭ بَعِيدٖقُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِهٖ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِيْ شِقَاقٍۭ بَعِيْدٍ ۝٥٢

English (Sahih International)

Say, “Have you considered: if the Qur’an is from Allah and you disbelieved in it, who would be more astray than one who is in extreme dissension

Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

اے نبیؐ، اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر واقعی یہ قرآن خدا ہی کی طرف سے ہوا اور تم اِس کا انکار کرتے رہے تو اُس شخص سے بڑھ کر بھٹکا ہوا اور کون ہوگا جو اِس کی مخالفت میں دور تک نکل گیا ہو؟

Themes

Revelation · Kufr

Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad

آیت 52{ قُلْ اَرَئَ یْتُمْ اِنْ کَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰہِ ثُمَّ کَفَرْتُمْ بِہٖ } ”اے نبی ﷺ ! ان سے کہیے : کیا تم نے غور کیا کہ اگر یہ قرآن واقعی اللہ ہی کی طرف سے ہو ‘ پھر تم نے اس کا کفر کیا“ بیشک تم لوگ قرآن کو اللہ کا کلام ماننے کے لیے تیار نہیں ہو ‘ لیکن تھوڑی دیر کے لیے فرض کر لو کہ اگر یہ واقعی اللہ کا کلام ہو اور تم لوگ اس کے منکر ہو رہے ہو تو : { مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ ہُوَ فِیْ شِقَاقٍم بَعِیْدٍ } ”تو کون ہوگا اس سے بڑھ کر بھٹکا ہوا جو دور کی مخالفت میں پڑا ہو !“ یہ بالکل وہی اسلوب ہے جو اس سے پہلے سورة سبا کی اس آیت میں اختیار فرمایا گیا ہے : { قُلْ اِنَّمَآ اَعِظُکُمْ بِوَاحِدَۃٍج اَنْ تَقُوْمُوْا لِلّٰہِ مَثْنٰی وَفُرَادٰی ثُمَّ تَتَفَکَّرُوْاقف مَا بِصَاحِبِکُمْ مِّنْ جِنَّۃٍط } آیت 46 ”اے نبی ﷺ ! آپ کہیے کہ میں تمہیں ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں ‘ یہ کہ تم کھڑے ہو جائو اللہ کے لیے دو دو ہو کر یا اکیلے اکیلے ‘ پھر غور کرو ‘ نہیں ہے تمہارے ساتھی کو جنون کا کوئی عارضہ۔“ اب یہاں آخری مرتبہ پھر قرآن مجید کا ذکر آ رہا ہے اور یہ استدلال ہمارے اس موجودہ سائنسی دور کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔

Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan

This commentary is for ayaat 41:51 and 41:52.

انسان كو نعمت اس ليے دي جاتي هے كه وه اس كو خدا كا عطيه قرار دے كر اس كا شكر ادا كرے۔ مگر انسان کا حال يه هے كه وه نعمت پاكر سركش بن جاتا هے۔ البته جب انسان پر كوئي تكليف پڑتي هے تو اس وقت وه خدا كو پكارنے لگتا هے۔ مگر مجبورانه پكار كي خدا كے يهاں كوئي قيمت نهيں۔ انسان كي خوبي يه هے كه وه نعمت كے وقت بھي خدا كے آگے جھكے اور تكليف كے وقت بھي۔

انسان كي يهي نفسيات هے جو اس كو حق كے انكار پر آماده كرتي هے۔ حق كسي كو مجبور نهيں كرتا، وه اختيارانه جھكاؤ كا طالب هوتا هے۔ چنانچه جن لوگوں كے اندر اختيارانه جھكاؤ كا ماده نهيں هوتا وه ايسے حق كو نظر انداز كرديتے هيں جس كو نظر انداز كردينے سے بظاهر ان كے اوپر كوئي آفت ٹوٹ پڑنے والي نه هو۔

Tafsir Notes