Ash-Shuraa 42:3
The Consultation شورٰی · الشورى · Meccan · Ayah 3 of 53
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
كَذَٰلِكَ يُوحِيٓ إِلَيۡكَ وَإِلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكَ ٱللَّهُ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُكَذٰلِكَ يُوْحِيْٓ اِلَيْكَ وَاِلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكَۙ اللّٰهُ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ ٣
English (Sahih International)
Thus has He revealed to you, [O Muhammad], and to those before you - Allah, the Exalted in Might, the Wise
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
اِسی طرح اللہ غالب و حکیم تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے (رسولوں) کی طرف وحی کرتا رہا ہے
Themes
Revelation · Prophethood · Asma ul Husna
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 3 { کَذٰلِکَ یُوْحِیْٓ اِلَیْکَ وَاِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکَ لا اللّٰہُ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ } ”اے نبی ﷺ ! اسی طرح وحی کرتا ہے آپ کی طرف اور ان کی طرف بھی کرتا رہا ہے جو آپ سے پہلے تھے وہ اللہ جو بہت زبردست ‘ بہت حکمت والا ہے۔“ رسول اللہ ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے دراصل آپ ﷺ کے مخاطبین کو بتایا جارہا ہے کہ یہ مضامین جس طرح آپ ﷺ کی طرف وحی کیے جا رہے ہیں اسی طرح آپ ﷺ سے پہلے آنے والے انبیاء کرام علیہ السلام کو بھی وحی کیے جا چکے ہیں۔ کَذٰلِکَ میں وحدت مدعا کی طرف بھی اشارہ ہے اور طریقہ وحی کی یکسانیت کی طرف بھی۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء و رسل علیہ السلام کو انہی باتوں کی تعلیم دی ہے جن کی تعلیم آپ ﷺ کو دی جا رہی ہے۔ اس کی وضاحت آگے آیت 13 میں آرہی ہے : { شَرَعَ لَـکُمْ مِّنَ الدِّیْنِ …} نیز اس تعلیم کے لیے پہلے بھی یہی طریقہ اختیار فرمایا جو آپ ﷺ کے لیے اختیار فرمایا ہے ‘ یعنی وحی کا نزول۔ اس کی وضاحت آیت 51 میں آرہی ہے۔ مذکورہ آیت میں وحی کی اقسام کا ذکر ہے کہ اللہ تعالیٰ کن کن طریقوں سے انسانوں پر وحی بھیجتا رہا ہے۔ وحی کی ان اقسام کا ذکر میں نے اپنے لیکچر ”تعارفِ قرآن“ میں بھی کیا ہے ‘ جو ”بیان القرآن“ حصہ اول میں بھی شامل ہے۔
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 42:1 to 42:6.
اگر آدمي كو لامحدود نگاه حاصل هوجائے تو وه ديكھے گا كه يهاں ايك خدا هے جو سارے زمين وآسمان كا مالك هے۔ اس كي طاقت اتني زبردست هے كه كائنات اس كي هيبت سے گويا پھٹي جارهي هے۔ فرشتے جو براهِ راست خدا كي خدائي سے باخبر هيں وه هر آن خشيت ميں ڈوبے هوئے اس كي حمد وتسبيح كررهے هيں۔ پھر وه ديكھے گا كه خدا اپني قدرت خاص سے انسانوں ميں سے بعض افراد كو چنتا هے اور انھيں بالواسطه انداز ميں اپنا كلام پهنچاتا هے تاكه وه تمام انسانوں كو حقيقتِ واقعه سے باخبر كرديں۔انسان اگرچه ان حقيقتوں كو براهِ راست طورپر نهيں ديكھتا مگر وه عقل كے ذريعه بالواسطه طور پر ان كا ادراك كرسكتا هے۔ يهي آدمي كا اصل امتحان هے ۔ انسان كي يه ذمه داري هے كه وه بصارت سے دكھائي نه دينے والي چيزوں كو بصيرت كي نظر سے ديكھے۔ وه پيغمبروں كے كلام ميں خدا كي آواز سنے اور اس كے آگے اپنے آپ كو جھكا دے ۔ وه ديكھے بغير اس طرح مان لے گويا كه وه اپني آنكھوں سے سب كچھ ديكھ رها هے۔
قيامت كے دن كسي كے لیے يه بات عذر نه بن سكے گي كه اس نے حقيقت كو براهِ راست نه ديكھا تھا۔ كيوں كه موجوده امتحان كي دنيا ميں حقيقت كو براهِ راست دكھانا مطلوب هي نهيں۔ اگراصل پيغام كسي شخص تك پوري طرح پهنچ جائے تو اس كے بعد خدا كے نزديك اس پر حجت قائم هوجاتي هے۔ حقيقت كا دليل كي زبان ميں ظاهر هوجانا هي كافي هےكہ اس كو انكار حق كا مجرم قرار دے كر وه سزا دي جائے جو منكرينِ حق كے لیے مقدر هے۔