Ash-Shuraa 42:31
The Consultation شورٰی · الشورى · Meccan · Ayah 31 of 53
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
وَمَآ أَنتُم بِمُعۡجِزِينَ فِي ٱلۡأَرۡضِۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِيّٖ وَلَا نَصِيرٖوَمَا͏ٓ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ فِي الْاَرْضِۚۖ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ ٣١
English (Sahih International)
And you will not cause failure [to Allah] upon the earth. And you have not besides Allah any protector or helper
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
تم زمین میں اپنے خدا کو عاجز کر دینے والے نہیں ہو، اور اللہ کے مقابلے میں تم کوئی حامی و ناصر نہیں رکھتے
Themes
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 31 { وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِج } ”اور تم زمین میں اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو۔“ یہاں اس فقرے کے بعد ”وَلَا فِی السَّمَائِ“ کے الفاظ گویا محذوف ہیں۔ جیسا کہ سورة العنکبوت میں فرمایا : { وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِز } آیت 22 ”اور تم اسے عاجز کرنے والے نہیں ہو زمین میں اور نہ آسمان میں“۔ بہر حال اللہ کی مشیت کو کوئی نہیں روک سکتا ‘ وہ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ ہے۔ وہ جو ارادہ کرلیتا ہے کر گزرتا ہے ‘ اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔ { وَمَا لَـکُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا نَصِیْرٍ } ”اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ مددگار۔“
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 42:30 and 42:31.
موجوده دنيا كو اسباب كے قانون كے تحت بنايا گيا هے۔ يهاں آدمي پر جب كوئي مصيبت آتي هے تو وه واضح طورپر اس كي اپني هي كوتاهي كا نتيجه هوتي هے۔ اور كبھي ايسا هوتا هے كه ايك شخص كو تاهي كرتا هے مگر وه اس كے بُرے انجام سے بچ جاتا هے۔
دنيا كے يه واقعا ت اس ليے هيں كه آدمي ان سے سبق لے۔ جب وه ديكھےكه لوگ جو كچھ پارهے هيں وه اپنے عمل كے بقدر پارهے هيں تو اس سے وه يه نصيحت لے كه آخرت ميں بھي اسي طرح هر شخص اپنے عمل كے مطابق انجام پائے گا۔ اسي طرح جب وه ديكھے كه آدمي نے ايك كوتاهي كي مگر وه اس كے انجام سے بچ گيا تو وه اس سے يه سبق حاصل كرے كه خدا نهايت مهربان هے۔ اگر آدمي اس كي طرف رجوع هو تو وه اپني رحمتِ خاص سے اس كو اس كي كوتاهيوں كے انجام سے بچا سكتا هے۔ ايمان جب گهرا هو تو آدمي كا يهي حال هوجاتا هے۔ وه دنيا كے واقعات ميں آخرت كي تصوير ديكھنے لگتا هے۔