Az-Zukhruf 43:2
The Ornaments of Gold سونے کی چمک · الزخرف · Meccan · Ayah 2 of 89
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
وَٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِوَالْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ ٢ۙۛ
English (Sahih International)
By the clear Book
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
قسم ہے اِس واضح کتاب کی
Themes
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 2 { وَالْکِتٰبِ الْمُبِیْنِ } ”قسم ہے اس کتاب کی جو بالکل واضح ہے۔“ یہاں پر چونکہ قرآن کی قسم کا ”جوابِ قسم“ یا مقسم علیہ محذوف ہے ‘ اس لیے اس قسم کا مقسم علیہ بھی سورة یٰسٓ کی آیت میں وارد الفاظ { اِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ۔ ہی کو مانا جائے گا۔ یہ نکتہ قبل ازیں سورة یٰسٓکی آیت 3 کے ضمن میں واضح کیا جا چکا ہے کہ سورة یٰسٓ کے آغاز میں قرآن کی قسم چونکہ حضور ﷺ کی رسالت کی گواہی کے طور پر کھائی گئی ہے ‘ اس لیے قرآن کے ان تمام مقامات پر جہاں قرآن کی قسم کا مقسم علیہ محذوف ہے وہاں اس قسم کا مقسم علیہ منطقی طور پر ان ہی الفاظ { اِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ۔ کو ہونا چاہیے۔ چناچہ آیت زیر مطالعہ کا مفہوم یوں ہوگا کہ یہ کتاب مبین گواہ ہے کہ اے محمد ﷺ آپ اللہ کے رسول ہیں !
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 43:1 to 43:4.
اُمّ الكتاب سے مراد لوح محفوظ هے جو الله كے پاس هے۔ لوح محفوظ ميں الله تعالي نے اس اصل دين كو ثبت كرركھا هے جو اس كو انسانوں سے مطلوب هے۔ يهي اصل دين مختلف زبانوںميں مختلف پيغمبروں پر اترا۔ اور وه پيغمبر آخر الزماں پر عربي زبان ميں اتارا گيا۔اب عربي قرآن هي موجوده دنيا ميں اصل دينِ خداوندي كا نمائنده هے۔ حاملينِ قرآن كي يه ذمه داري هے كه وه اس كو هر زبان ميں منتقل كركے اسے تمام قوموں تك پهنچائيںتاكه اس دين كو جس طرح عربوں نے سمجھا اسي طرح دوسرے لوگ بھي اس كو سمجھ سكيں۔
قرآن كا بلند اور پر حكمت هونا اس كے كتاب الهي هونے كا ثبوت هے۔ قرآن كي زبان اور اس كے مضامين خدائي عظمت كے هم سطح هيں، اور يهي اس بات كا ثبوت هے كه وه خداكي كتاب هے۔ قرآن اگر انساني كلام هوتا تو اس ميں وه غير معمولي عظمت نه پائي جاتي جو اب اس ميں پائي جارهي هے۔