Az-Zukhruf 43:21
The Ornaments of Gold سونے کی چمک · الزخرف · Meccan · Ayah 21 of 89
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
أَمۡ ءَاتَيۡنَٰهُمۡ كِتَٰبٗا مِّن قَبۡلِهِۦ فَهُم بِهِۦ مُسۡتَمۡسِكُونَاَمْ اٰتَيْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ فَهُمْ بِهٖ مُسْتَمْسِكُوْنَ ٢١
English (Sahih International)
Or have We given them a book before the Qur’an to which they are adhering
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
کیا ہم نے اِس سے پہلے کوئی کتاب اِن کو دی تھی جس کی سند (اپنی اِس ملائکہ پرستی کے لیے) یہ اپنے پاس رکھتے ہوں؟
Themes
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 21 { اَمْ اٰتَیْنٰہُمْ کِتٰبًا مِّنْ قَبْلِہٖ فَہُمْ بِہٖ مُسْتَمْسِکُوْنَ } ”کیا ہم نے انہیں اس سے پہلے کوئی کتاب دی ہے جسے وہ مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں ؟“ کیا ان لوگوں کے پاس ہماری نازل کردہ کوئی کتاب ہے جس سے یہ اپنی اس ملائکہ پرستی کے لیے دلیل پکڑتے ہوں ؟ یا ان کے معبودانِ باطل لات ‘ منات ‘ ُ عزیٰ ّاور ہبل میں سے کسی نے ان پر کوئی کتاب یا صحیفہ نازل کر رکھا ہے ؟ سورة ما قبل الشوریٰ کی آیت 21 میں بھی اس سے ملتا جلتا سوال کیا گیا ہے : { اَمْ لَہُمْ شُرَکٰٓؤُا شَرَعُوْا لَہُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا لَمْ یَاْذَنْم بِہِ اللّٰہُط } ”کیا ان کے ایسے شرکاء ہیں جنہوں نے ان کے لیے دین میں کچھ ایسا طے کردیا ہو جس کا اللہ نے حکم نہیں دیا ؟“
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 43:20 to 43:25.
موجوده دنيا ميں انسان جو بھي كام كرنا چاهتا هے وه اس كے مواقع پاليتا هے۔ اس سے اكثر لوگ اس غلط فهمي ميں پڑ جاتے هيں كه وه جو كچھ كررهے هيں صحيح كررهے هيں۔ اگر وه غلطي پر هوتے تو وه اپنے طريقه كو چلانے ميں كامياب نه هوتے۔ اس قسم كي باتيں اكثر وه لوگ كرتے هيں جن كو خوش حال طبقه كهاجاتا هے ۔
مگر يه زبردست غلط فهمي هے۔ موجوده دنيا ميں هر طريقه كا چل پڑنا اس ليے هے كه يهاں امتحان كي آزادي هے۔ آخرت کی دنيا ميں امتحان كي مدت ختم هوجائے گي۔ اس ليے وهاں كسي كے ليے يه موقع بھي باقي نه رهے گا۔
هر دور ميں پيغمبروں كے دين كا مقابله سب سے زياده آبائي دين سے پيش آيا هے۔ ’’آباء‘‘ قوموں كي نظر ميں اكابر كا درجه حاصل كرچكے هوتے هيں۔ اس كے مقابله ميں وقت كا پيغمبر انھيں اصاغر ميں سے نظر آتا هے اس بنا پر ان كے لیے ناممكن هوجاتا هے كه وه بڑوں كے دين كوچھوڑ كر چھوٹے كے دين كو اختيار كرليں۔ مگر انھيں ’’چھوٹوں‘‘ كي تكذيب پر ان قوموں پر وه عذاب آيا جس كے متعلق ان كا گمان تھا كه وه صرف ’’بڑوں‘‘ كي تكذيب پر آسكتا هے۔