Az-Zukhruf 43:47

The Ornaments of Gold سونے کی چمک · الزخرف · Meccan · Ayah 47 of 89

Prev 43:46 Next 43:48

Recited by Mishary Rashid Alafasy

Arabic

فَلَمَّا جَآءَهُم بِـَٔايَٰتِنَآ إِذَا هُم مِّنۡهَا يَضۡحَكُونَفَلَمَّا جَا࢜ءَهُمْ بِاٰيٰتِنَا͏ٓ اِذَا هُمْ مِّنْهَا يَضْحَكُوْنَ ۝٤٧

English (Sahih International)

But when he brought them Our signs, at once they laughed at them

Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

پھر جب اُس نے ہماری نشانیاں ان کے سامنے پیش کیں تو وہ ٹھٹھے مارنے لگے

Themes

Prophet Musa · Fir’awn (Pharaoh) · Miracles · Ethics of Speech

Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad

آیت 47 { فَلَمَّا جَآئَ ہُمْ بِاٰیٰتِنَآ اِذَا ہُمْ مِّنْہَا یَضْحَکُوْنَ۔ } ”تو جب وہ آیا ان کے پاس ہماری نشانیاں لے کر تو وہ ان نشانیوں پر ہنسنے لگے۔“

Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan

This commentary is for ayaat 43:46 to 43:50.

حضرت موسيٰ نے فرعون كے سامنے توحيد كي دعوت پيش كي اور عصا اور يدِ بيضا كا معجزه دكھايا۔ اس كو ديكھ كر فرعون اور اس كے درباري هنسنے لگے۔ اس كي وجه يه تھي كه انھوں نے موسيٰ كو ان كي دعوت ميں نهيں ديكھا بلكه ان كي شخصيت ميں ديكھا۔ انھيں نظر آيا كه موسيٰ كي شخصيت بظاهر ان كي اپني شخصيت سے كم هے۔ اسي طرح معجزه كے متعلق انھوں نے خيال كيا كه يه محض جادو هے، اور ايسا جادو ملك كے دوسرے جادوگر بھي دكھا سكتے هيں۔

حق كي دعوت كے سلسلے ميں هميشه يهي هوتاهے۔ لوگ داعي كي شخصيت كو ديكھ كر دعوت كو رد كرديتے هيں۔ وه نشانيوں كو عام واقعات پر قياس كركے اسے نظر انداز كرديتے هيں۔

فرعون اور اس كے ساتھيوں نے جب حضرت موسيٰ كا انكار كيا تو الله تعالي نے ان پر بهت سے تنبيهي عذاب بھيجے تاكه وه دوباره رجوع كريں۔ ان تنبيهي عذابوں كا ذكر سورهٔ اعراف (133-35) ميں موجود هے۔ يه تمام عذاب حضرت موسيٰ كي دعا پر آئے اور حضرت موسيٰ كي دعا پر ختم هوئے۔ يه ايك مزيد سبب تھا كه ان كے اندر رجوع كي كيفيت پيدا هو۔ مگر وه رجوع نه هوئے۔ حقيقت يه هے كه جو لوگ دليل سے نه مانيں وه تنبيهه سے بھي نهيں مانتے، اِلاّ يه كه آخرت كا نه لوٹنے والا عذاب انھيں آخري طورپر اپنے گھيرے ميں لے لے۔

Tafsir Notes