Az-Zukhruf 43:49
The Ornaments of Gold سونے کی چمک · الزخرف · Meccan · Ayah 49 of 89
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
وَقَالُواْ يَـٰٓأَيُّهَ ٱلسَّاحِرُ ٱدۡعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِندَكَ إِنَّنَا لَمُهۡتَدُونَوَقَالُوْا يٰٓاَيُّهَ السّٰحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَۚ اِنَّنَا لَمُهْتَدُوْنَ ٤٩
English (Sahih International)
And they said [to Moses], “O magician, invoke for us your Lord by what He has promised you. Indeed, we will be guided
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
ہر عذاب کے موقع پر وہ کہتے، اے ساحر، اپنے رب کی طرف سے جو منصب تجھے حاصل ہے اُس کی بنا پر ہمارے لیے اُس سے دعا کر، ہم ضرور راہ راست پر آ جائیں گے
Themes
Prophet Musa · Fir’awn (Pharaoh) · Dua · Kufr
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 49 { وَقَالُوْا یٰٓاَیُّہَ السّٰحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّکَ بِمَا عَہِدَ عِنْدَکَ } ”اور ہر عذاب کے موقع پر وہ کہتے : اے جادوگر ! تم اپنے رب سے ہمارے لیے دعا کرو اس عہد کی بنا پر جو اس نے تم سے کر رکھا ہے۔“ سورة الاعراف میں یہ واقعات تفصیل سے بیان ہوئے ہیں۔ جب وہ لوگ ایک عذاب سے تنگ آجاتے تو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے دعا کی درخواست کرتے اور وعدہ کرتے کہ اگر ہماری یہ تکلیف دور ہوگئی تو : { اِنَّنَا لَمُہْتَدُوْنَ } ”ہم ضرور ہدایت پر آجائیں گے۔“ سورة الاعراف میں ان کے یہ الفاظ نقل ہوئے ہیں : { لَئِنْ کَشَفْتَ عَنَّا الرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لَکَ وَلَنُرْسِلَنَّ مَعَکَ بَنِیْٓ اِسْرَٓائِ یْلَ۔ } ”اگر تم نے ہم سے اس عذاب کو ہٹا دیا تو ہم لازماً تمہاری بات مان لیں گے اور بنی اسرائیل کو بھی لازماً تمہارے ساتھ بھیج دیں گے۔“
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 43:46 to 43:50.
حضرت موسيٰ نے فرعون كے سامنے توحيد كي دعوت پيش كي اور عصا اور يدِ بيضا كا معجزه دكھايا۔ اس كو ديكھ كر فرعون اور اس كے درباري هنسنے لگے۔ اس كي وجه يه تھي كه انھوں نے موسيٰ كو ان كي دعوت ميں نهيں ديكھا بلكه ان كي شخصيت ميں ديكھا۔ انھيں نظر آيا كه موسيٰ كي شخصيت بظاهر ان كي اپني شخصيت سے كم هے۔ اسي طرح معجزه كے متعلق انھوں نے خيال كيا كه يه محض جادو هے، اور ايسا جادو ملك كے دوسرے جادوگر بھي دكھا سكتے هيں۔
حق كي دعوت كے سلسلے ميں هميشه يهي هوتاهے۔ لوگ داعي كي شخصيت كو ديكھ كر دعوت كو رد كرديتے هيں۔ وه نشانيوں كو عام واقعات پر قياس كركے اسے نظر انداز كرديتے هيں۔
فرعون اور اس كے ساتھيوں نے جب حضرت موسيٰ كا انكار كيا تو الله تعالي نے ان پر بهت سے تنبيهي عذاب بھيجے تاكه وه دوباره رجوع كريں۔ ان تنبيهي عذابوں كا ذكر سورهٔ اعراف (133-35) ميں موجود هے۔ يه تمام عذاب حضرت موسيٰ كي دعا پر آئے اور حضرت موسيٰ كي دعا پر ختم هوئے۔ يه ايك مزيد سبب تھا كه ان كے اندر رجوع كي كيفيت پيدا هو۔ مگر وه رجوع نه هوئے۔ حقيقت يه هے كه جو لوگ دليل سے نه مانيں وه تنبيهه سے بھي نهيں مانتے، اِلاّ يه كه آخرت كا نه لوٹنے والا عذاب انھيں آخري طورپر اپنے گھيرے ميں لے لے۔