Az-Zukhruf 43:85
The Ornaments of Gold سونے کی چمک · الزخرف · Meccan · Ayah 85 of 89
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
وَتَبَارَكَ ٱلَّذِي لَهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَعِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلسَّاعَةِ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَوَتَبٰرَكَ الَّذِيْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَاۚ وَعِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِۚ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ ٨٥
English (Sahih International)
And blessed is He to whom belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is between them and with whom is knowledge of the Hour and to whom you will be returned
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
بہت بالا و برتر ہے وہ جس کے قبضے میں زمین اور آسمانوں اور ہر اُس چیز کی بادشاہی ہے جو زمین و آسمان کے درمیان پائی جاتی ہے اور وہی قیامت کی گھڑی کا علم رکھتا ہے، اور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہو
Themes
Tawheed · Akhirah & Judgment Day · Knowledge & Wisdom
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 85 { وَتَبٰرَکَ الَّذِیْ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا } ”اور بہت بابرکت ہے وہ ذات جس کے اختیار میں ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی اور ان دونوں کے درمیان کی ساری چیزوں کی۔“ فرعون کا خدائی کا دعویٰ تو صرف مصر کی حکومت تک محدود تھا ‘ مگر اللہ کی حکومت واقعتا آسمانوں اور دنیا ومافیہا پر محیط ہے۔ { وَعِنْدَہٗ عِلْمُ السَّاعَۃِج وَاِلَـیْہِ تُرْجَعُوْنَ } ”اور اسی کے پاس ہے قیامت کا علم ‘ اور اسی کی طرف تم لوٹا دیے جائو گے۔“
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 43:84 and 43:85.
زمين وآسمان نهايت هم آهنگي كے ساتھ مسلسل عمل كررهے هيں۔ ان كے اندر كامل طورپر واحد حكمت اور واحد علم پايا جاتا هے۔ يه اس بات كا ثبوت هے كه يهاں ايك هي خدا هے جو زمين و آسمان دونوں كا نظام تنها چلا رها هے۔
كائنات بيك وقت خدا كي بے پناه قدرت كا بھي تعارف كراتي هے اور اسي كے ساتھ خدا كي بے پناه رحمت كا بھي۔ اس كا تقاضا هے كه آدمي سب سے زياده خدا سے ڈرے، وه سب سے زياده اسي سے اميد ركھے۔ جو لوگ دنيا ميں اس شعور اور اس كردار كا ثبوت ديں وهي وه لوگ هيں كه جب وه خدا كے يهاں پهنچيں گے تو خدا ان كو اپني بے پاياں رحمتوں سے نوازے گا۔