Al-Jathiyah 45:37

The Crouching زانوٗوں کے بل گری ہوئی · الجاثية · Meccan · Ayah 37 of 37

Prev 45:36

Recited by Mishary Rashid Alafasy

Arabic

وَلَهُ ٱلۡكِبۡرِيَآءُ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُوَلَهُ الْكِبْرِيَا࢜ءُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِࣕ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ ۝٣٧ࣖ

English (Sahih International)

And to Him belongs [all] grandeur within the heavens and the earth, and He is the Exalted in Might, the Wise

Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

زمین اور آسمانوں میں بڑائی اُسی کے لیے ہے اور وہی زبردست اور دانا ہے

Themes

Tawheed · Arrogance & Humility · Asma ul Husna

Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad

آیت 37 { وَلَہُ الْکِبْرِیَآئُ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِص وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ } ”اور اسی کے لیے ہے بڑائی آسمانوں اور زمین میں۔ اور وہی ہے زبردست ‘ حکمت والا۔“ اللہ اکبر ! یقینا اللہ سب سے بڑا ہے ! وہ آسمانوں میں بھی سب سے بڑا ہے اور وہ زمین میں بھی سب سے بڑا ہے۔ مگر زمین میں عملی طور پر اسے بڑا نہیں مانا جا رہا۔ زمین میں اللہ کے بندے اللہ سے بغاوت کرچکے ہیں۔ وہ اللہ کے قوانین کو پس پشت ڈال کر اپنی مرضی کی قانون سازی کر رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ کسی ملک کے عوام ہی اس کے اقتدارِ اعلیٰ sovereignty کے اصل مالک ہیں۔ لیکن یاد رکھیے ! ”حاکمیت“ کا یہی دعویٰ سب سے بڑا کفر اور سب سے بڑا شرک ہے ‘ چاہے یہ دعویٰ فردِ واحد کرے یا پوری قوم مل کر کرے۔ اس حوالے سے بائبل میں موجود Lords Prayer کے یہ الفاظ بہت اہم ہیں۔ اس دعا میں اسی دعوے کو ختم کرنے ‘ اسی کفر و شرک کو مٹانے اور آسمانوں کی طرح زمین پر بھی اللہ کی مرضی نافذ کرنے کا ذکر ہے : Thy Kingdom come Thy will be done on Earth As it is in Heavensکہ اے اللہ ! تیری بادشاہت آئے۔ تیری مرضی جیسے آسمانوں میں پوری ہو رہی ہے ویسے ہی زمین پر بھی پوری ہو۔ آسمانوں کی مخلوق تو تیرے احکام کو من و عن تسلیم کرتی ہے۔ سورج تیری مرضی کے مطابق رواں دواں ہے۔ چاند تیرے حکم کا تابع ہے اور تمام کہکشائیں تیری مشیت کے سامنے سرنگوں ہیں ‘ لیکن ایک زمین ہے کہ جس کے بحر و بر کو انسان نے اپنے کرتوتوں کے سبب فساد سے بھر دیا ہے : { ظَہَرَ الْفَسَادُ فِی الْْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ } الروم : 41 … اس لیے ضروری ہے کہ اللہ کی مرضی جیسے آسمانوں پر نافذ ہے ویسے ہی زمین پر بھی نافذ ہو۔ زمین پر بھی اللہ کے حکم کو سپریم لاء کا درجہ حاصل ہو۔ اسی قانون کے مطابق فیصلے ہوں۔ اسی کیفیت کا نام ”اقامت دین“ ہے ‘ جس کے لیے ”تنظیم اسلامی“ جدوجہد میں مصروف ہے۔

Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan

This commentary is for ayaat 45:36 and 45:37.

كائنات بے پناه حد تك عظيم هے، اس ليے اس كا خالق ومالك بھي وهي هوسكتا هے جو بے پناه حد تك عظيم هو۔ اور يه عظيم هستي ايك خدا كے سوا كوئي اور نهيں هوسكتي۔ كوئي آدمي سنجيدگي كے ساتھ جرأت نهيں كرسكتا كه وه ايك خدا كے سوا كسي اور كو كائنات كا خالق ومالك قرار دے۔ پھر جب كائنات كا خالق ومالك صرف ايك ہستی هے تو لازم هے كه ساري تعريف بھي اس كي هو۔ انسان اپني ساري توجه اسي كي طرف لگائے، وه اس كو اپنا سب كچھ بنا لے۔

موجوده دنيا ميں انسان كا وهي رويه صحيح رويه هے جو كائنات كي عظمت وحكمت كے مطابق هو۔ جس رويه ميں كائنات كي عظمت وحكمت سے مطابقت نه پائي جائے وه باطل هے۔ ايسا رويه انسان كو كاميابي تك پهنچانے والا نهيں۔

Tafsir Notes