Al-Jathiyah 45:6
The Crouching زانوٗوں کے بل گری ہوئی · الجاثية · Meccan · Ayah 6 of 37
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱللَّهِ نَتۡلُوهَا عَلَيۡكَ بِٱلۡحَقِّۖ فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَ ٱللَّهِ وَءَايَٰتِهِۦ يُؤۡمِنُونَتِلْكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّۚ فَبِاَيِّ حَدِيْثٍۭ بَعْدَ اللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ يُو͏ٔ͏ْمِنُوْنَ ٦
English (Sahih International)
These are the verses of Allah which We recite to you in truth. Then in what statement after Allah and His verses will they believe
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جنہیں ہم تمہارے سامنے ٹھیک ٹھیک بیان کر رہے ہیں اب آخر اللہ اور اس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے
Themes
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 6 { تِلْکَ اٰیٰتُ اللّٰہِ نَتْلُوْہَا عَلَیْکَ بِالْحَقِّ } ”یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم پڑھ کر سنا رہے ہیں آپ کو حق کے ساتھ۔“ { فَبِاَیِّ حَدِیْثٍم بَعْدَ اللّٰہِ وَاٰیٰتِہٖ یُؤْمِنُوْنَ } ”تو اب اللہ اور اس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے ؟“ اگر یہ لوگ کائنات میں موجود آیات آفاقی کا بچشم ِسر مشاہدہ کرنے اور قرآن کی آیات کو سننے کے بعد بھی ایمان نہیں لائے تو اور کس معجزے کو دیکھ کر ایمان لائیں گے ؟ ایمان کی دولت تو صرف اسے ہی نصیب ہوتی ہے جو خود طالب ِہدایت ہو۔ بلاشبہ قرآن ہر طالب ہدایت کے لیے ایک بہت بڑا معجزہ ‘ سراج منیر اور منبع رشد و ہدایت ہے۔ لیکن اگر کسی کے دل میں ہدایت کی طلب ہی نہ ہو تو وہ بڑے سے بڑا معجزہ دیکھ کر بھی ایمان نہیں لائے گا۔
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 45:1 to 45:6.
يه كهنا كه قرآن عزيز وحكيم خداكي طرف سے اترا هے، گويا خود اپني طرف سے ايك ايسا قطعي معيار دينا هے جس پر اس كي صداقت كو جانچا جاسكے۔ خدائے عزيز كي طرف سے اس كے اترنے كا مطلب يه هے كه كوئي اس كتاب كو زير نه كرسكے گا۔ قرآن هر حال ميں اپنے مخالفين پر غالب آكر رهے گا۔
يه بات مكي دور ميں كهي گئي تھي۔ اس وقت حالات سراسر قرآن كے خلاف تھے۔ مگر بعد كي تاريخ نے حيرت انگيز طورپر اس كي تصديق كي ۔ قرآن كي دعوت كو تاريخ كي سب سے بڑي كاميابي حاصل هوئي۔
اسي طرح خدائے حكيم كي طرف سے اترنے كا تقاضا يه هے كه اس كے مضامين سب كے سب عقل ودانش پر مبني هوں۔ يه بات بھي ڈيڑھ هزار سال سے مسلسل درست ثابت هوتي جارهي هے۔ قرآن دورِ سائنس سے پهلے اترا۔ مگر دورِ سائنس ميں بھي قرآن كي كوئي بات عقل كے خلاف ثابت نه هوسكي۔
اس كے علاوه جو كائنات انسان كے چاروں طرف پھيلي هوئي هے، اس كي تمام چيزيں قرآن كے پيغام كي تصديق بن گئي هيں۔ تاهم يه تصديق صرف ان لوگوں كے لیے تصديق بنے گي جن كے اندر يقين كرنے كا ذهن هو جو نشانيوں كي زبان ميں ظاهر كي جانے والي بات كو پانے كي استعداد ركھتے هوں۔