Al-Ahqaf 46:18
The Wind-Curved Sandhills ریگستان · الأحقاف · Meccan · Ayah 18 of 35
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
أُوْلَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقَوۡلُ فِيٓ أُمَمٖ قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلِهِم مِّنَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ خَٰسِرِينَاُولٰ࢜ىِٕكَ الَّذِيْنَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِيْٓ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا خٰسِرِيْنَ ١٨
English (Sahih International)
Those are the ones upon whom the word has come into effect, [who will be] among nations which had passed on before them of jinn and men. Indeed, they [all] were losers
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
یہ وہ لوگ ہیں جن پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہو چکا ہے اِن سے پہلے جنوں اور انسانوں کے جو ٹولے (اِسی قماش کے) ہو گزرے ہیں اُنہی میں یہ بھی جا شامل ہوں گے بے شک یہ گھاٹے میں رہ جانے والے لوگ ہیں
Themes
Jinn · Kufr · Lessons from History · Success & Failure
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 18 { اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْہِمُ الْقَوْلُ } ”یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی بات صادق آئی“ یعنی ایسے لوگ اللہ کے کلمہ عذاب کے مستحق ہوچکے ہیں۔ { فِیْٓ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ } ”یہ بھی شامل کردیے جائیں گے ان قوموں میں جو ان سے پہلے گزر چکی ہیں جنوں اور انسانوں میں سے۔“ { اِنَّہُمْ کَانُوْا خٰسِرِیْنَ } ”یقینا یہی لوگ ہیں خسارے والے۔“
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 46:17 and 46:18.
جو اولاد اپنے والدین كي فرماں بردار هو وه خدا كي بھي فرماں بردار هوتي هے۔ اس كے برعكس، نافرمان اولاد كا حال يه هوتا هے كه وه بڑي عمر كو پهنچتے هي بھول جاتے هيں كه ان كے والدين نے بے شمار مصيبتيں اٹھاكر ان كو اس مقام تك پهنچايا هے۔
كسي شخص كے سب سے زياده خير خواه اس كے والدين هوتے هيں۔ والدين اپني اولاد كو جو مشوره ديتے هيں وه سراسر بے غرضانه خير خواهي پر مبني هوتا هے۔ اس ليے انسان كو چاهيے كه وه اپنے صالح والدين كے مشوروں كا سب سے زياده لحاظ كرے۔ جو شخص اپنے صالح والدين كے مشوروں پر انھيں جھڑك دے وه اپني اس روش سے ظاهر كرتا هے كه وه نهايت سنگ دل انسان هے۔ يهي وه لوگ هيں جو سب سے زياده خساره ميں پڑنے والے هيں۔