Al-Ahqaf 46:2

The Wind-Curved Sandhills ریگستان · الأحقاف · Meccan · Ayah 2 of 35

Prev 46:1 Next 46:3

Recited by Mishary Rashid Alafasy

Arabic

تَنزِيلُ ٱلۡكِتَٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَكِيمِتَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ ۝٢

English (Sahih International)

The revelation of the Book is from Allah, the Exalted in Might, the Wise

Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے

Themes

Revelation · Asma ul Husna

Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad

آیت 2 { تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ } ”اس کتاب کا اتارا جانا ہے اس اللہ کی طرف سے جو زبردست ‘ کمال حکمت والا ہے۔“ قبل ازیں سورة الجاثیہ کی آیت 2 کے ضمن میں بھی ذکر ہوچکا ہے کہ سورة الجاثیہ اور سورة الاحقاف کے آغاز کی آیات مشترک ہیں۔

Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan

This commentary is for ayaat 46:1 to 46:3.

كائنات كا مطالعه بتاتا هے كه اس ميں هر طرف حكمت اور معنويت هے۔ پھر ايك ايسا كارخانه جو اپنے آغاز ميں بامعني هو وه اپنے اختتام ميں بے معني كيسے هوجائے گا۔

حق اپني ذات ميں نهايت محكم چيز هے۔ وه كائنات كي سب سے بڑي طاقت هے۔ اس كے باوجود كيوں ايسا هے كه جب لوگوں كے سامنے حق پيش كيا جاتا هے تو وه اس كا انكار كرديتے هيں۔ اس كي وجه يه هے كه موجوده دنياميں لوگوں كو حق كي صرف خبر دي جارهي هے۔ آخرت ميں يه هوگا كه حق واقعه بن كر لوگوں كے اوپر ٹوٹ پڑے گا۔ اس وقت وهي لوگ حق كے سامنے ڈھه پڑيں گے جو اس سے پهلے حق كو غير اهم سمجھ كر اس كو نظر انداز كررهے تھے۔

Tafsir Notes